افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک روز میں تقریباََ 11 ہزار 6 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ16 لاکھ96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔
مزید برآں افغان مہاجرین کیلئے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے ناصرف رہائش بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔
افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کی بہترین میزبانی کی اور ایک عظیم مثال قائم کی۔ یہ اقدام پاک افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط بنیاد ہے۔ پاکستان میں اب بغیر پاسپورٹ اور ویزہ کے داخلہ ممکن نہیں ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کی
پڑھیں:
شریعت کورٹ کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کرانے کا سلسلہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-08-1
اسلام آباد (آن لائن)ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عمارت میں آئینی عدالت قائم کرنے کی تجویز ہے، ججز کے تحفظات کے باوجود شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تھرڈ فلور خالی کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقررکردیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آفس آرڈر بھی جاری کردیا۔