لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بھارت اور افغان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ کی جانیں بچائی۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار اور خود مختار ملک ہے، پاکستان دوسرے ممالک کی خود مختاری پر بھی یقین رکھتا ہے۔ پاک فوج نے مئی میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں دھول چٹائی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا کیڈیٹ کالج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے۔

بیان کے مطابق شدت پسندی میں ملوث دہشتگردوں نے دھماکا خیز گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے ذریعے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 3 دیگر دہشتگرد کالج کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے اور انہیں کالج کے انتظامی بلاک میں محصور کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج ایک بار پھر وہی سفاکانہ دہشتگردانہ کارروائی دہرانے کی کوشش کررہے ہیں جو انہوں نے 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں انجام دی تھی۔

ان کا مقصد نوجوان نسل میں خوف پھیلانا ہے، خاص طور پر قبائلی علاقوں کے وہ بچے جو معیاری تعلیم حاصل کر کے اپنی اور اپنی کمیونٹی کی بہتر زندگی کے لیے کوشاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالج کے اندر موجود دہشتگرد افغان طالبان کے زیر اثر اپنی قیادت سے رابطے میں ہیں اور ہدایات وصول کر رہے ہیں۔

یہ واضح اقدام افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس ہے کہ ان کے ہاں یہ دہشتگرد موجود نہیں ہیں۔ پاکستان اپنے تحفظ کے لیے ان دہشتگردوں اور ان کی قیادت کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے جو افغانستان میں موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں تاکہ بھارتی حمایت یافتہ ان عناصر کو ختم کیا جا سکے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ویژن عزم استحکام کے تحت ملک میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر خوارج ہلاک خیبرپختونخوا دہشتگرد حملہ کیڈٹ کالج وانا

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد کیا ہدایات دی تھیں؟
  • ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: پی ٹی آئی کی اسلام آباد اور وانا میں دہشتگردی کی مذمت
  • وانا کیڈٹ کالج کے تمام بچوں، استادوں کو بچالیا، اب انڈین دہشتگردوں کی شامت!
  • کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خوش کش حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
  • کیڈٹ کالج وانا میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، طلبا اور عملے کو نکالا جا رہا ہے، ذرائع
  • وانا میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام؛ وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • کیڈٹ کالج وانا پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 2 خوارج ہلاک، 3 عمارت کے اندر محصور