صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بل پر دستخط کردیے۔27ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔خیال رہے کہ سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں 27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن پیش کیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے نئے متن کو سینیٹ میں پیش کیا جس کے بعد ترامیم کو شق وار منظور کیا گیا۔27 ویں آئينی ترمیم کل قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی تھی، 27 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس درکار 224 سے زیادہ 234 ارکان موجود تھے تاہم جے یو آئی ف نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ قومی اسمبلی میں 27 ویں ترمیم میں 8 نئی ترامیم شامل کی گئی تھیں، حکومت نے تجاویز پر آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کردی کلاز 2 کے تحت سنگین غداری کا عمل کسی بھی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جاسکے گا، آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ آئینی عدالت کے لفظ کا اضافہ کیا گيا۔موجودہ چیف جسٹس کو عہدے کی مدت پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہا جائے گا، اس کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین جج چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویں آئینی ترمیم چیف جسٹس نے 27 ویں

پڑھیں:

صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد یہ ترمیم باقاعدہ طور پر آئینِ پاکستان کا حصہ بن گئی ہے۔ یہ بل حال ہی میں قومی اسمبلی اور سینیٹ، دونوں ایوانوں سے منظور کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بنیادی مقصد وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی واضح تقسیم، انتخابی اصلاحات، اور بلدیاتی نظام کو آئینی تحفظ دینا ہے۔ ترمیم میں عدالتی اصلاحات اور پارلیمانی نگرانی کے طریقۂ کار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری سے متعلق چند دفعات میں وضاحت کی گئی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار، انتخابی حلقہ بندیوں اور شفافیت کے عمل کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے اصول وضع کیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم ملک میں جمہوری اداروں کو مستحکم بنانے، اختیارات کی منصفانہ تقسیم اور آئینی توازن کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کردیے
  • صدر آصف علی زرداری ننے 27ویں آئینی ترمیم بِل پر دستخط کردیے
  • صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم بِل پر دستخط کردیے
  • صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم بِل پر دستخط کردیے
  • صدر مملکت نے 27ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیے، بل آئین کا حصہ بن گیا
  • سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا
  • 27ویں آئینی ترمیمی میں مزید ترامیم کا فیصلہ
  •  حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ