حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم میں اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی، حکومت اور اپوزیشن کی اضافی ترامیم الگ فہرست میں موجود ہیں۔
قومی اسمبلی سے اضافی ترامیم کی منظوری پر بل کو دوبارہ سینیٹ کو بھجوایا جائیگا۔
سینیٹ اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا، اجلاس ایک روز قبل طلب کرلیا گیا، سینیٹ اجلاس آج شام پانچ بجے بلا لیا گیا۔
حکومتی ذرائع نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم لائے جانے کی تصدیق کر دی، اپوزیشن کی گیارہ ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثناءاللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں مطلوبہ نمبرز پورے کر لیے ہیں اور حکومت کے پاس 65 سینیٹرز کی موجودگی ہے۔
نمبر گیم کچھ دیر میں معلوم ہو جائے گا، رانا ثناء اللہ
کامیاب آپ کو ابھی کچھ دیرمیں نظرآئے گی ، رانا ثناء اللہ
65 کا نمبر ہمارے پاس ہے ، رانا ثناء اللہ@RanaSanaullahPK pic.twitter.com/j2VdWAfgt6
— Media Talk (@mediatalk922) November 10, 2025
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم جمہوریت کے لیے کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے سینیٹ میں ترمیم کیلئے نمبرز پورے کرلئے ہیں ، حکومت کے پاس 65 ممبرز سینیٹ میں موجود ہیں ۔ پارلیمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اس ترمیم سے جمہوریت کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔۔۔ pic.twitter.com/ggg8AGrMIi
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) November 10, 2025
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ترمیم کا مقصد جمہوری عمل اور آئینی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کی جُزوی حمایت سے لیکر یکسر مخالفت تک کون سی سیاسی جماعت کیا سوچ رہی ہے؟
ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتیں ترمیم کی منظوری کے لیے تمام حکمت عملی مکمل کر چکی ہیں اور سینیٹ میں بل جلد پیش کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں آئینی ترمیم رانا ثناءاللہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ