Jasarat News:
2025-11-12@00:41:43 GMT

پاکستان عالمی امن و ترقی کے لیے متحرک ہے، یوسف گیلانی

اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-08-6
اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان عالمی سطح پر امن و ترقی کے فروغ کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش غیر یقینی حالات، تنازعات اور ماحولیاتی بحرانوں کے دور میں پارلیمان کو رہنمائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔امن، سلامتی اور ترقی ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی پارلیمانیں مکالمے اور تعاون کو اپنی پالیسیوں کا محور بنائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں کی یکجہتی، عزم اور تعاون کی علامت ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام آباد: مصباح کھر سے سعودی شوریٰ کونسل کے وائس چیئرمین ملاقات کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-26

سیف اللہ

متعلقہ مضامین