مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
سیئول(آئی پی ایس) مارشل لاء میں معاونت کے الزام پر میں جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں بدھ کی صبح پولیس نے سابق وزیر اعظم ہوانگ کیو آہن کو بغاوت پر اکسانے اور مارشل لاء میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ Cho Tae-yong کو بھی مارشل لاء میں معاونت سمیت دیگر الزامات میں گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے دسمبر 2024 مارشل لا ء نافذ کیا تھا مگر بعد ازاں پارلیمنٹ کی جانب سے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیے جانے پر انہوں نے مارشل لاء اٹھانے کا اعلان کیا۔
مارشل لاء کے نفاذ پر صدر کا مواخذہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے برطرف کرتے ہوئے ان کے خلاف بغاوت کے الزام کے تحت عدالتی کارروائی کو آغاز بھی کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحمد علی مرزا کیس: اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سعودی عرب میں بارش کی کمی،شاہ سلمان کی ملک بھر میں نمازِ استسقاء کی اپیل نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا احمد الشرع کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکا نے شام پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں نئے تجارتی معاہدے کے بعد بھارت جلد ہی امریکا کو دوبارہ پسند کرے گا، صدر ٹرمپ ووزن سمٹ: ڈیجیٹل انٹیلیجنٹ مستقبل کے لیے عالمی اتفاق رائے اور چین کی ذمہ داری امریکہ جلد از جلد دیگر ممالک کے انسانی حقوق کے جائزہ نظام کے ساتھ تعاون بحال کرے ، چینی وزارت خارجہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مارشل لاء میں معاونت جنوبی کوریا کے کے سابق
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔