Jang News:
2025-11-13@17:34:38 GMT

گوجرانوالہ: رشوت کے الزام میں معطل ایس ایچ او گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

گوجرانوالہ: رشوت کے الزام میں معطل ایس ایچ او گرفتار

—فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں رشوت کے الزام میں تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان مطابق گوجرانوالہ پولیس نے تھانے کے 2 تفتیشی افسران کو بھی گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے گوجرانوالہ، اڈا کلرک اورایڈیشنل ایس ایچ او کیخلاف مقدمات درج کرنیکاحکم

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران نے رشوت لے کر شہری کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورانِ انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے تینوں افسران کو گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور، گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زن کو گرفتار کر لیا

لاہور:

گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک متحرک نقب زن ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق ملزم کو رات کے وقت الحفیظ ٹاور میں واقع ایک دوکان پر چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم نے دو گھنٹے تک دوکان میں واردات کی اور مختلف اشیاء چوری کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چند روز سے دوکان کی ریکی کر رہا تھا اور موقع پاکر واردات کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس نے تفتیش کے دوران ملزم سے 8 چوری شدہ موبائل فونز اور 1 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن سیدہ شہربانو نقوی نے ملزم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: رشوت الزام میں معطل ایس ایچ او کو دھرلیا گیا
  • یوکرینی صدر ولایمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام
  • یوکرینی وزیرانصاف کرپشن کے الزام پر معطل
  • جنوبی کوریا: سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کا سربراہ گرفتار
  • کراچی: متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
  • مارشل لاء میں معاونت کا الزام، جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار
  • لاہور، گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نقب زن کو گرفتار کر لیا
  • عدالت نے2 ملزمان کو منشیات رکھنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی
  • کراچی، کپڑا اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار