data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی میںعدالت نے دو ملزمان کو منشیات رکھنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ رمضان علی اور ثاقب پر دو کلو سے زائد آئس اور ہیروئن رکھنے کا جرم ثابت ہوا۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایکسائز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا الزام تھا کہ گرفتار ملزمان نے آئس اور ہیروئن فروخت کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھی،مجرمان کی جانب سے بیانِ حلفی یا دفاع میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ دفاعی مؤقف کو عدالت نے کمزور اور ناقابلِ یقین قرار دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹا الزام لگانے کی کوئی بنیاد نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات پولیس کی جانب سے لگانا ناممکن ہے۔ مقدمہ استغاثہ نے شک و شبہ سے بالاتر ہو کر ثابت کر دیا، تیسرے مفرور ملزم سعید احمد کے خلاف کیس داخل دفتر کردیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عدالت نے

پڑھیں:

کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ایک مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوا جبکہ دوسرے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور وقار کے ناموں سے کی ہے۔

ان دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صحافی کے تشدد میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزا
  • مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، خواجہ اجمیر نگری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
  • سوسائٹی کی زمین پرقبضہ‘پولیس افسر کوملزمان کیخلاف انکوائری کاحکم
  • قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
  • لاہور ہائیکورٹ کا منشیات مجرمان کی عمر قید سزا میں معافی پر اظہار برہمی
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: بچھڑے کا گوشت دنبے‘ بکرے کے نام پر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار
  • شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے