مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد ہونے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے ایم 5 ملتان کی حدود میں کارروائی کی جس دوران مشکوک گاڑی سے 2 مردہ بھینسوں کا گوشت برآمد کیا گیا اور 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔موٹروے پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ویٹرنری ڈاکٹر کی جانچ پر بھینسوں کا گوشت انسانی استعمال کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے ویٹرنری آفیسر کی نگرانی میں گوشت موقع پر تلف کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔