صحافی کے تشدد میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزاسنائی گئی
4سال قبل صحافی کے تشدد میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزا سنادی گئی، کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزا میں نامزد کیا گیا،
سزا سٹی کورٹ کے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ معزز جج نے مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی۔
سٹی کورٹ تفصیلات کے مطابق سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 5 کے معزز جج اختر علی عمرانی نے گزشتہ روز ساڑھے 12بجے کیس نمبر 2256/21 کا فیصلہ مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں ملزمان کے وکیل ایڈوکیٹ زیدی کے سامنے سنا دیا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل ایف سی ایریا سے تعلق رکھنے والا ہے۔
پولیس کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، عرفان اور واسط کو سزا دے دی گئی، 13جون 2021ء کو پولیس کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، عرفان اور واسط نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے رہائشی صحافی ماجد خان جو نجی ٹی وی چینل اور اخبار اور کراچی کی صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم سے وابستہ ہیں، انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے ان کے جسم میں ظاہری اور اندرونی چوٹیں آئی تھیں، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور گواہ بھی موجود تھے اس پر ایم ایل او کے بعد متاثرہ صحافی نے ایف آئی آر ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ شارع نور جہاں میں درج کروائی 337A(۷۱)،531A(1) اور 504 کے تحت، ایف آئی آر کے بعد انس کے علاوہ باقی تمام ملزمان نے قبل از وقت گرفتاری ضمانت سٹی کورٹ سے کروالی تھی جس کے بعد سیشن کورٹ نے پہلی پیشی پر ملزم واسط علی کی ضمانت منسوخ کر دی جس پر ملزم واسط علی نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے اپیل دائر کی کچھ ماہ بعد ملزم واسط علی نے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی جس کے بعد ان تمام ملزمان کا کیس سٹی کورٹ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی کورٹ نمبر 5 میں چلایا گیا مدعی کی جانب سے وکالت ایڈوکیٹ محمد ریحان قریشی کر رہے تھے، فیصلہ گزشتہ روز سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 5 کے معزز جج اختر علی عمرانی نے سناتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان ثبوتوں کی روشنی میں قصوروار ٹھہرائے جاتے ہیں تمام پر جرمانہ(دیت) عائد کیا جاتا ہے اور 10 دن کی جیل کسٹڈی دی جاتی ہے، معزز جج صاحب نے آرڈر دیتے ہوئے تمام مجرموں کی کسٹڈی کورٹ پولیس کے حوالے کی، کسٹڈی کے بعد تمام مجرموں کو سٹی کورٹ کے لاک اپ میں بند کردیا گیا بعد ازاں انہیں سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا، صحافی حلقوں میں پولیس کی میرٹ پر انوسٹی گیشن اور معزز جج صاحب کے انصاف پر مبنی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کانسٹیبل حسیب سمیت اریب پولیس کانسٹیبل سٹی کورٹ کے بعد
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔