گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ، اسلام آباد میں کل اہم اجلاس ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور وزیر امور کشمیر امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ یہ اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر امور کشمیر نے اسلام آباد میں سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور وزیر امور کشمیر امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسری طرف متحدہ اپوزیشن نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے متفقہ طور پر نام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان اجلاس میں
پڑھیں:
شہباز شریف سے سرفراز بگٹی کی ملاقات‘اہم امور پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251111-08-12
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے اہم ملاقات کی۔ جس میں بلوچستان کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔ یہ ملاقات بلوچستان کے موجودہ سیاسی اور انتظامی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کی گئی، جس کے دوران صوبے کی ترقی، امن و امان کی صورتحال اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم کو بلوچستان کے مختلف منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے صوبے کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سرفراز احمد بگٹی ملاقات کررہے ہیں