نوشہرو فیروز،سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-11
نوشہرو فیروز (اے پی پی) سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے، یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ بوگڑی شاخ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی جس پر زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسمات روبل اور 10 سالہ بچی روزینہ بھانھبن شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔