data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی ریاست کینٹکی میں لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے کے گرنے سے قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارگو فلائٹ امریکی شہر ہونولولو کے ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہی تھی۔

لوئی ول کے میئر نے تصدیق کی کہ حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے گرنے کے فوراً بعد زبردست آگ بھڑک اٹھی اور فضا میں گھنے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ نے تمام آنے اور جانے والی پروازیں معطل کر دیں، جبکہ حکام نے متاثرہ علاقے سے تقریباً 5 میل کے فاصلے پر عارضی پناہ گاہیں قائم کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-19

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
  • امریکا: یو پی ایس کارگو طیارہ گر کر تباہ، کم از کم 3 ہلاک، 11 زخمی
  • کینٹکی، کارگو طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ، متعدد عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
  • ہمارے ایٹمی ہتھیار پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
  • لاہور،بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا،4افراد جاں بحق
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک