ریجنل یونین آف جرنلسٹ کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، ملتان کے صحافیوں کا استقبال
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ آر یو جے ہی علاقائی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم ہے، آر یو جے کا یہ تاریخی ٹرین مارچ ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کے آئینی حقوق اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے حصول کی جدوجہد کا تسلسل ہے، علاقائی صحافی قوم کی حقیقی آواز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر طاہر احمد شاہ، سیکرٹری جنرل عابد مغل، سیکرٹری اطلاعات شہزاد نقوی، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رضوان الحسن قریشی اور سیکرٹری سوشل میڈیا اویس مغل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آر یو جے پاکستان اپنے 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں علاقائی صحافیوں کی انشورنس، پیکا ایکٹ میں ترمیم، آزادی اظہار رائے پر لگائی گئی پابندیوں کا خاتمہ، ضلع کی سطح پر صحافیوں کیلئے صحافی کالونیوں کا قیام، تمام اضلاع، تحصیلوں کے رجسٹرڈ پریس کلبز کو سالانہ فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر اہم نکات شامل ہیں کی منظوری کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔ پشاور سے جب ہم ملتان ریلوے اسٹیشن پر پہنچے تو ملتان ڈویڑن بھر کے صحافیوں نے رضوان الحسن قریشی کی قیادت میں ٹرین مارچ کے شرکاء کا تاریخی استقبال کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ آر یو جے ہی علاقائی صحافیوں کی ملک گیر تنظیم ہے۔ آر یو جے کا یہ تاریخی ٹرین مارچ ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کے آئینی حقوق اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کے حصول کی جدوجہد کا تسلسل ہے، علاقائی صحافی قوم کی حقیقی آواز ہیں، ان کے مسائل کے حل اور حقوق کے تحفظ کے لیے یہ ٹرین مارچ عزم و حوصلے کے ساتھ کراچی تک جاری ہے، پشاور سے شروع ہونے والے اس ٹرین مارچ کا ہر ریلوے اسٹیشن پر جس طرح تاریخ ساز استقبال کیا گیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے، علاقائی صحافی اپنے حقوق کے حصول کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جو ان کے حقوق، مسائل کے حل اور آزادی صحافت کے وقار کی بحالی کے لیے منظم و پرعزم جدوجہد کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علاقائی صحافیوں علاقائی صحافی صحافیوں کی آر یو جے کے لیے
پڑھیں:
کوثر عباس آئی ایس او بہاولپور کے ضلعی صدر منتخب، ریجنل صدر علی مصدق کی شرکت
کنونشن میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلوو دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے سالانہ شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلو و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ کوثر عباس نئے ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے۔ ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی صدر برادر کوثر عباس سے عہدے کا حلف لیا۔