data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام کے صحافی کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ اور گھر کے قریب لگی جھاڑیوں کو آگ لگ دی ٹنڈوجام پریس کلب کے صحافیوں کا احتجاج جماعت اسلامی کے رہنماوں اور شہید بھٹو گروپ بھٹو کی واقعے کی مذمت سندھ میں آزادی صحافت کے نام پر امریت قائم ہے حق سچ کی آواز کو دبانے کے لیے ہمیشہ اُچھے ہتکھنڈے استعمال کیے جاتے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے صحافی اور گوٹھ ابڑی کے رہائشی پیر بخش سمعوں کے گھر پر نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کرکے اور گھر کے باہر موجود باڑ میں آگ لگا کر فرار ہو گئے فائرنگ کی وجہ سے گاوں میں افراتفری مچ گئی اور گھر کی خواتین باہر نکل آئیں پیر بخش کے مطابق یہ ان کو سچ لکنے پر سزا اور وارننگ دی گئی ہے پر وہ حق اور سچ لکھتے رہیں گے اس واقعے کے خلاف پریس کلب ٹنڈوجام کے صدر اورنگ زیب بھٹو جنرل سیکرٹری ناصر حسن گدی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی راو حامد گوہر سنیئر صحافی علی محمد جمالی سلیم کے کے اختر آرائیں واجد چانڈیو خادم حسین لاکھو نائب صدر عمران سوھو احسان جمالی غلام علی شریف چوہان منصف تالپور سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہھتکنڈے استعمال کیے جاتے رہیں پیر بخش کے گھر پر حملہ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد جنرل سیکرٹری پروفیسر راو طارق نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے اندر حق اور سچ لکنا جرم بنتا جارہا ہے اور بہت سے صحافی کو حق اور سچ لکھنے پر شہید کر دیا گیا ہے انھوں نے کہا پیر بخش صحافی کے گھر پر فائرنگ انتہائی افسوسناک عمل ہے اور گھر پر فائرنگ اسی لیے کی گئی ہے کہ ان کے گھر والے دباو میں آکر انھیں حق اور سچ لکھنے سے روک دیں انھوں نے کہا کہ ان کے گھر کو آگ لگانے کوشش بھی اسی کا حصہ ہے انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائیں شہید بھٹو گروپ اور ٹیم جونیئر ذوالفقار علی بھٹو ضلع حیدرآباد کے آرگنائزر سرفراز احمد شاہانی، ٹنڈوجام کے رہنماؤں خورشید لاشاری، عبدالغنی ہکڑو، عبداللہ بھٹو، فیروز گاڈھی، ضمیر بھٹو اور دیگر نے کچھ عرصے سے ٹنڈوجام کے صحافیوں کے ساتھ پولیس انتظامیہ اور دوسرے شرپسند عناصر کی جانب سے ہونے والی ناجائزیوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

 

 

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹنڈوجام کے حق اور سچ کے گھر پر کے صحافی اور گھر پیر بخش

پڑھیں:

بنگلادیش: انتخابی جلسے پر فائرنگ، 1شخص ہلاک، اپوزیشن امیدوار زخمی

بنگلادیش(نیوز ڈیسک) شہر چٹوگرام میں انتخابی جلسے کے دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے امیدوار ارشاد اللہ بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ہجوم پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

بی این پی رہنما امیر خسرو محمود چوہدری نے واقعے کو سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے اور انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔

بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی گزشتہ سال اگست میں حکومت کے خاتمے کے بعد فروری 2026 میں عام انتخابات ہونے والے ہیں، جس کے لیے بنگلادیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر،بسکٹ فیکٹری انتظامیہ کیخلاف احتجاج
  • حیدرآباد، مکی شاہ کے رہائشیوں کا پانی کی قلت کیخلاف احتجاج
  • تامل اداکارہ گوری کشن نے بھارتی صحافی کو باڈی شیم کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
  •  تامل اداکارہ گوری کشن نے بھارتی صحافی کو باڈی شیم کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
  • جموں، فلاحی ادارے کے کارکنوں کا اپنے مطالبات کے تئیں حکام کی بے حسی کیخلاف احتجاج
  • ٹنڈو جام بلدیہ کی نااہلی کے باعث شہر میں تجاوزات کی بھرمار
  • اسرائیل سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا، صحافتی تنظیمیں برہم
  • پاکستان کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پھر شدید احتجاج
  • بنگلادیش: انتخابی جلسے پر فائرنگ، 1شخص ہلاک، اپوزیشن امیدوار زخمی