سکھر،بسکٹ فیکٹری انتظامیہ کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت )مقامی بسکٹ فیکٹری انتظامیہ کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف علی واسق کا احتجاجی مظاہرہ سکھر اور روہڑی کے رہائشی راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کش علی واسق نے نجی بسکٹ فیکٹری فیکٹری کی انتظامیہ کے مبینہ ظلم و زیادتیوں، ناانصافیوں اور رشوت ستانی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ8 سال سے بسکٹ فیکٹری میں مستقل مزاجی سے کام کر رہا ہے، مگر انتظامیہ نے تاحال اسے مستقل (کنفرم) نہیں کیا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ فیکٹری انتظامیہ نے پچھلے تین ماہ سے اس کا گیٹ بند کر رکھا ہے، جس کے باعث وہ روزگار سے محروم ہو چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :