ندیم الرحمن میمن کو سیکرٹری کالج بننے پر مبارکباد، اجرک کاروایتی تحفہ پیش کیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )سیکرٹری تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر شوکت علی خانزادہ نے ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے ندیم الرحمن میمن کو سیکرٹری کالج بننے پر مبارکباد دی۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ حیدرآباد پروفیسر شوکت علی خانزادہ نے ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے ندیم الرحمن میمن کو سیکرٹری کالج کا اضافی چارج ملنے پر مبارکباد دی سندھ کا روایتی تحفہ سندھی اجرک پپیش کی، اس موقع پر پروفیسر شوکت علی خانزادہ نے کہا کہ ٹنڈوجام کے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے سیکرٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن کو سیکرٹری کالج کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جس سے ہمارے کالج کے مسائل حل ہونگے اور کالج میں تعلیم میں بہتری آئے گی اس موقع پر ندیم الرحمن میمن نے انھیں یقین دلایا کہ وہ کالج میں تعلیم کی بہتری کے لیے ہر ممکن سہولتیں طالب علموں اور اساتذہ کو مہیا کریں گے اور ٹنڈوجام ڈگری کالج کے مسائل کو بھی ترجہی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ندیم الرحمن میمن کو سیکرٹری کالج
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔