اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج مختلف اتحادی جماعتوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں، جن میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے پر مشاورت اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں تاکہ مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح پر فراہم کیے جائیں اور عوامی مسائل بروقت حل ہو سکیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد رواں ماہ 27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت جاری ہے اور اتحادی جماعتوں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے تاکہ یہ اہم ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور ہو سکے۔

اسی سلسلے میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا وفد بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ پی پی رہنما پارٹی کے سی ای ای اجلاس سے قبل وزیراعظم سے ملاقات کر کے آئینی ترمیم پر اپنے نکات پیش کریں گے۔ پی پی وفد میں فاروق ایچ نائیک، مرتضیٰ وہاب، عرفان قادر، راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور شیری رحمن شامل ہوں گے جب کہ  حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود ہوں گے۔

علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی کے وفد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پارٹی کے رہنماؤں کو آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے آج دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کر کے مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی سے 14 نومبر کو منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے پیشِ نظر وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کر کے ایجنڈے اور اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے، تاہم اجلاس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرز نے شرکت نہیں کی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ویں آئینی ترمیم اتحادی جماعتوں جماعتوں کے سے ملاقات پارٹی کے کے وفد

پڑھیں:

ایم کیو ایم وفد، وزیراعظم ملاقات، 27ویں ترمیم پر دیگر جماعتوں کو قائل کرنیکی یقین دہانی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے وزیراعظم شہباز شریف کو 27ویں ترمیم پر دیگر جماعتوں سے بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد دیگر جماعتوں سے بھی ملاقات کرے گا، ایم کیو ایم، جے یو آئی ف، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے اپنے حق میں ووٹ دینے کا کہے گی۔

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد میں خالد مقبول صدیقی، کامران ٹیسوری، فاروق ستار، امین الحق، جاوید حنیف اور مصطفیٰ کمال شامل تھے، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومتوں کے قیام کو آرٹیکل 140 کے تحت آئینی تحفظ دیا جائے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ ہر چار سال بعد ملک میں مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوں گے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیے جائیں، چار سال بعد مقامی حکومتیں ختم ہو جائیں اور نگراں سیٹ اپ انتظام سنبھال کر نئے الیکشن کروائے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے ایم کیو ایم کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی، وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مجوزہ آئینی مسودے کو 27ویں ترمیم کا حصہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایم کیو ایم وفد، وزیراعظم ملاقات، 27ویں ترمیم پر دیگر جماعتوں کو قائل کرنیکی یقین دہانی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
  • ایم کیو ایم نے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد کی ملاقات
  • 27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم  کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت
  • 27 ویں ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے
  • 27 ویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے
  • ستائیسویں آئینی ترمیم؛ وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کریں گے