تامل فلم ’ادرز‘ (Others) کی تشہیری تقریب اس وقت تنازع کا شکار بن گئی جب ایک صحافی نے اداکارہ گوری کشن سے ان کے جسمانی وزن سے متعلق سوال کر ڈالا۔

یہ سوال اس وقت پوچھا گیا جب صحافی نے فلم کے ایک منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہیرو نے آپ کو اٹھایا، تو آپ کا وزن کتنا ہے؟‘

گوری کشن نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا ’یہ کس قسم کا سوال ہے؟ میرا وزن جاننا آپ کے لیے کیوں ضروری ہے؟ کیا آپ فلم یا کردار سے متعلق کوئی سوال نہیں کر سکتے؟ یہ سوال غیر ضروری اور بے عزتی کے مترادف ہے۔ براہِ کرم باڈی شیم کو معمول نہ بنائیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر یہی سوال کسی مرد اداکار سے کیا جاتا تو کیا آپ سب خاموش رہتے؟ میں کمرے میں واحد خاتون تھی، اور سب نے مجھے خاموش کرنے کی کوشش کی۔ یہ بدتمیزی ہے، صحافت نہیں۔‘

’سب خاموش تھے، جیسے میں اکیلی ہوں‘
اداکارہ نے بعد ازاں بتایا کہ اس واقعے نے انہیں اندر سے ہلا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک سوال نہیں تھا، یہ ہراسانی اور بُلینگ تھی۔ پورا ہال خاموش تھا، جیسے میں اکیلی ہوں۔ کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ میرا ڈائریکٹر بھی کچھ نہیں بولا مگر میں سمجھتی ہوں کہ خاموشی ظلم کو طاقت دیتی ہے۔

گوری نے بتایا کہ اس واقعے نے ان کی ذہنی صحت پر بھی اثر ڈالا۔

’میری آنکھوں میں آنسو تھے، جسم گرم ہو گیا تھا۔ میں تقریباً رو پڑی تھی۔ مگر مجھے خوشی ہے کہ میں نے خاموشی نہیں اختیار کی۔‘

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے حق میں آوازیں
معروف گلوکارہ چنمئی سریپادا نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر گوری کشن کے ردعمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا:

’گوری نے کمال کر دیا۔ جس لمحے آپ کسی غیر ضروری اور بے عزتی والے سوال کو چیلنج کرتے ہیں، لوگ شور مچاتے ہیں۔ مگر یہ جرات مندی ہے۔ کوئی بھی مرد اداکار اپنے وزن کے بارے میں ایسے سوال نہیں سنتا۔‘

بھارتی میڈیا کے رویّے پر سوالات
یہ پہلا موقع نہیں جب کسی خاتون آرٹسٹ سے اس نوعیت کا سوال کیا گیا ہو۔ چند ماہ قبل تامل اینکر امبی ایشوریہ سے ایک یوٹیوبر نے ساڑھی کے ساتھ سلیولیس بلاؤز پہننے پر سوال کیا تھا، جس نے شدید تنقید کو جنم دیا تھا۔

یہ واقعات خواتین فنکاروں کے خلاف بھارتی صحافت کی بدتمیزی کے بڑھتے ہوئے رجحان اور یوٹیوبرز کی پیشہ ورانہ تربیت پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گوری کشن

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی