مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے7 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز

کراچی:(آئی پی ایس) مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوچ میں 5 اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرستائیسویں آئینی ترامیم۔ مجسٹریٹی نظام کی واپسی ،بیورو کریسی کو مزید طاقتور بنانے کا منصوبہ۔ پنجاب کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی باضابطہ توثیق کر دی نیویارک سٹی کے میئرکی حیثیت سے ظہران ممدانی کے پاس کیا اختیارات ہوں گے،حکومت سازی کا عمل کب مکمل ہوگا؟ آئینی ترمیم مینڈیٹ والوں کا حق ہے جبکہ موجودہ حکومت صرف 16 سیٹوں پر بنی ہے، بیرسٹر گوہر اپوزیشن لیڈر کی تقرری: سپیکر قومی اسمبلی کی اسپیشل سیکرٹری شعبہ قانون سازی سے مشاورت خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، یہ صوبائی خودمختاری پر ڈاکا ہے: وزیر اعلی پختونخوا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مکران کوسٹل ہائی وے

پڑھیں:

کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم ، 5 افراد زندہ جل گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اوتھل : مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک اور خونی حادثہ ، کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باﺅزر میں تصادم 5 افراد زندہ جل گئے، دو شدید زخمی، باقی مسافروں نے مسافر کوچ سے کود کر جان بچائی۔

 ریسکیو اور پولیس ذرائع کے مطابق کنڈ ملیر کے قریب دلتوس چڑھائی کے مقام پر کراچی سے گوادر جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ایل پی جی  باﺅزر میں تصادم کے نتیجے میں اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ باقی مسافروں نے کوچ کے شیشے توڑ کر اور کود کر اپنی جانیں بچائیں ورنہ جانی نقصان زیادہ ہونے کا اندیشہ تھا۔

حادثہ صبح پیش آیا لیکن شام تک آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے جس سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ہر طرف چیخ وپکار کی آوازیں آرہی تھیں۔ریسکیو ٹیموں نے زندہ جل جانے اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ایل پی جی سے بھرے ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 7 افراد زندہ جل گئے
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ  اور ٹرک میں تصادم، 7 افراد جھلس کر جاں بحق
  • مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کوچ اور گیس ٹرک تصادم میں 7 افراد جاں بحق
  •  ایل پی جی سے بھرے ٹرک اور مسافر کوچ میں تصادم، 7 افراد زندہ جل گئے
  • کراچی، مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ اور ایل پی جی گیس ٹرک میں تصادم، سات افراد جھلس کر جاں بحق
  • افغانستان : کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق
  • کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم ، 5 افراد زندہ جل گئے
  • مسافر اور کارگو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا جیل حکام کو عمران خان سے وکیل کی فوری ملاقات کرانے کا حکم