ویب ڈیسک:  مکران کوسٹل ہائی وے پر کوچ  اور  ایل پی جی ٹرک میں تصادم سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مکران کوسٹل ہائی وے (قومی شاہراہ N-10) پر کنڈ ملیر کے قریب نلی اترائی کے مقام پر کوچ اور ایل پی جی گیس سے بھرے ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے بعد آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  کوچ میں 5  اور ٹرک میں 2 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد آگ لگنے سے کوچ اور ٹرک مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق