راولپنڈی میں سینیئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لیے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے محسن شاہ، اختر سندھو، قاسم سندھو اور سکندر سندھو سے طاہر نصیر کو قتل کرنے کی سپاری لی تھی۔ ملزمان نے سینیئر صحافی کو قتل کرنے کے لیے دو لاکھ روپے کی سپاری لی تھی۔

ملزمان تین دن تک سینیئر صحافی کے گھر کی ریکی کرتے رہے جبکہ ملزمان نے 99 ہزار روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں منگوائے تھے۔ ملزمان احمد اور آکاش نے صحافی کو قتل کرنا تھا جبکہ وشال نے ملزمان کو اسلحہ مہیا کیا تھا۔

تینوں اجرتی قاتلوں کو گاڑی اور اسلحہ سمیت سینیئر صحافی کے گھر کے قریب سے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تینوں اجرتی قاتلوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سینیئر صحافی صحافی کو کو قتل

پڑھیں:

احتجاج کیس، علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک، آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ عدالتی ذرائع نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ آج عدالت میں پیش ہوگی۔  گورنر آج سٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی آج  پیش ہوگی۔ 5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے، ان کے 6 مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: غیر قانونی افغانی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 مالک مکان اور 163 افغانی گرفتار
  • جہلم: گائے کو کلہاڑی سے شدید زخمی کرنے پر 2 افراد گرفتار
  • سینئر صحافی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ،صادق آباد پولیس نے تین اجرتی قاتل گرفتار کر لئے
  • سدرہ بی بی قتل کیس میں بڑی پیشرفت: گرفتار 2 ملزمان کی ضمانت منظور، فوری رہائی کا حکم
  • احتجاج کیس، علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک، آج گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
  • گلستانِ جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش ناکام
  • کسٹمز کی کارروائیاں، کروڑوں روپے کی چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • افغانستان سے 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • تافتان بارڈر پر میتھاڈون اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام