گلستانِ جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گلستانِ جوہر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والا ملزم سزا یافتہ عادی مجرم نکلا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 25 اکتوبر کی رات پہلوان گوٹھ کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم نے خاتون کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔ تاہم خاتون نے جرأت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سے ملزم کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے بعد ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا۔ پولیس نے تعاقب کے بعدشارعِ فیصل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کی شناخت محمد علی حاجانو کے نام سے ہوئی جو کہ سزا یافتہ اور بدنامِ زمانہ مجرم ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق محمد علی حاجانو 17 سال قبل ضلع جنوبی میں دہشت کی علامت تھا۔ اس پرڈکیتی، خواتین سے زیادتی اور قتل سمیت متعدد سنگین الزامات تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر 35 سے زائد خواتین سے مبینہ زیادتی کے مقدمات درج ہوئے تھے، جب کہ اس نے ایک خواجہ سرا کو قتل کرنے کے جرم میں 16 سال قید کی سزا بھی کاٹی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ جرائم کی دنیا میں سرگرم ہو گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی کوشش
پڑھیں:
راولپنڈی میں تہرے قتل کا ملزم گرفتار
راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص نے دو ہفتے قبل سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا۔
زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
اس حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔