WE News:
2025-10-30@01:42:58 GMT

برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی

اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT

برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی

ریو ڈی جنیرو میں پولیس کے تاریخ کے سب سے خونریز آپریشن کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہوگئی۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی رہائشیوں نے درجنوں لاشیں سڑک پر جمع کر دیں، صرف ایک ہفتہ قبل جب شہر میں عالمی ماحولیاتی کانفرنسز منعقد ہونے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو دفاعی محاذ پر دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل ڈیل مسترد کردی

ریو کے پبلک ڈیفینڈر آفس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار سے دوگنی ہو گئی، جن میں 64 افراد کی ہلاکت بتائی گئی تھی، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ ریاستی حکومت کے مطابق آپریشن کا ہدف ایک بڑا منشیات فروش گروہ تھا۔

گورنر کلاوڈیو کاسٹرو نے بتایا کہ ابتدائی اعداد و شمار میں صرف اُن لاشوں کو شامل کیا گیا تھا جو سرکاری مردہ خانے میں لائی گئیں، جبکہ علاقے کے رہائشیوں نے اپنے لاپتہ عزیزوں کی تلاش میں جنگلاتی علاقے سے درجنوں لاشیں جمع کیں اور انہیں سڑک کے بیچ لا کر رکھ دیا۔

ایک خاتون تاوا بریٹو، جن کا بیٹا ہلاک ہوا، لاشوں کے قریب رو پڑیں اور کہا کہ وہ بس اپنے بیٹے کی تدفین کرنا چاہتی ہیں۔ موقع پر رونے والوں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل: فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، ایک تماشائی کو زندہ جلا دیا

گورنر نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ مرنے والے سب کے سب جرائم پیشہ تھے کیونکہ زیادہ تر فائرنگ جنگلاتی علاقے میں ہوئی۔ ان کے بقول اس دن وہاں عام لوگ موجود نہیں تھے، اصل متاثرین پولیس اہلکار تھے۔

یہ آپریشن ایسے وقت میں ہوا ہے جب ریو آئندہ ہفتے اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس سے متعلق عالمی تقریبات کی میزبانی کرنے والا ہے، جن میں سی فورٹی میئرز سمٹ اور برطانوی شہزادہ ولیم کے ارتھ شاٹ پرائز ایونٹ بھی شامل ہیں۔

ریو حکومت کے مطابق یہ اب تک کا سب سے بڑا آپریشن تھا جو کمینڈو ورمیلیو نامی گینگ کے خلاف کیا گیا، جو شہر کی مختلف فویلاز میں منشیات کی تجارت پر قابض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برازیل کی سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، سوشل میڈیا کمپنیوں کو صارفین کے مواد پر جوابدہ ٹھہرایا جا سکتا ہے

صدر لولا ڈا سلوا، جو ملائیشیا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچے، نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان نہیں دیا۔ تاہم ان کے دفتر کے مطابق وہ بدھ کے روز نائب صدر اور کابینہ ارکان سے اس معاملے پر ملاقات کر چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر اور متعدد شہری تنظیموں نے پولیس کے اس فوجی طرز کے آپریشن میں ہونے والی بھاری ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری و مؤثر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news برازیل پولیس پولیس آپریشن جرائم پیشہ افراد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: برازیل پولیس پولیس ا پریشن جرائم پیشہ افراد کے مطابق

پڑھیں:

جامعہ پشاور نے کم تعداد میں داخلے کے سبب 9 پروگرامز ختم کردیے

پشاور:

جامعہ پشاور کے ایڈمشن ڈیپارٹمنٹ نے کم تعداد میں ایڈمشن کے سبب 9 پروگرامز کو ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بی ایس ڈویلپمنٹ اسٹڈی میں صرف 2 ، بی ایس جیوگرافی میں تین، بی ایس جیالوجی میں 14، بی ایس ہسٹری میں 3، بی ایس سوشل انتھراپالوجی میں 5، بی ایس اسٹیٹکس میں 7 جبکہ بی ایس ہوم اکنامکس میں 2 طلباء نے ایڈمشن لیا تھا۔

یونیورسٹی رولز کے مطابق ایک پروگرام میں کم ازکم 15 طلباء کا داخلہ لینا ضروری ہے۔

دوسری جانب جامعہ پشاور نے سوشل میڈیا پر ڈیپارٹمنٹ ختم ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ جامعہ پشاور کسی بھی ڈیپاتٹمنٹ کو ختم نہیں کرہی ہیں بلکہ جن پروگرام میں طلباء کی تعداد 15 تک نہ نہیں ہے اس میں اس سال پہلے سمسٹر کے طلباء و طالبات نہیں ہوں گے جبکہ 2, 3 اور 5 سمسٹر اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات بدستور اپنی پڑھائی جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آصف علی زرداری کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی
  •  نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیتہ دیکھے جانے کی اطلاع،  سرچ آپریشن جاری
  • ایم این اے حمید حسین کا سنٹرل کرم آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم کیمپ کا دورہ
  • ریو ڈی جنیرو، منشیات کے خلاف آپریشن میں 64 افراد ہلاک
  • کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ کئی ہلاکتوں کا خدشہ
  • کینیا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ
  • جامعہ پشاور نے کم تعداد میں داخلے کے سبب 9 پروگرامز ختم کردیے
  • اسلام آباد ایئرپورٹ کا کیش لیس آپریشن، پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کی نئی سمت
  • غیرقانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،  791 غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ