صدی کا سب سے بڑا طوفان ’ملیسا‘جمیکا سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک، کیوبا سے لوگوں کا انخلا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
صدی کا سب سے بڑا طوفان ’’ملیسا‘‘ جمیکا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پورے جزیرے میں تباہی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کیٹیگری 5 کے اس انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے جمیکا کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور درجنوں عمارتیں، بجلی کے پول اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ طوفان کے بعد اب اس کا رخ کیوبا کی جانب ہے، جہاں حکام نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے خطرات کے پیشِ نظر اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کے مطابق، طوفان ملیسا کی شدت اب کچھ کم ہو کر کیٹیگری 4 رہ گئی ہے، تاہم اب بھی اس کے باعث شدید بارشیں، سمندری طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے امکانات برقرار ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، طوفان سے اب تک کم از کم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 3 جمیکا، 3 ہیٹی اور ایک ڈومینیکن ریپبلک کا باشندہ شامل ہے۔
جمیکا کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی انفرااسٹرکچر اس نوعیت کے تباہ کن طوفان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، اور حکومت بین الاقوامی امداد کے لیے رابطے کر رہی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق
پڑھیں:
کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن میں کارروائی، 10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن پہاڑی سلسلے میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ڈرون کے ذریعے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر نقیب اللہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ چلتن پہاڑی علاقے میں پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں افغانستان سے متصل صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔