صدی کا سب سے بڑا طوفان ’ملیسا‘جمیکا سے ٹکرا گیا، 7 افراد ہلاک، کیوبا سے لوگوں کا انخلا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صدی کا سب سے بڑا طوفان ’’ملیسا‘‘ جمیکا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پورے جزیرے میں تباہی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کیٹیگری 5 کے اس انتہائی خطرناک سمندری طوفان نے جمیکا کے ساحلی علاقوں کو شدید متاثر کیا، جہاں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اور درجنوں عمارتیں، بجلی کے پول اور درخت زمین بوس ہوگئے۔ طوفان کے بعد اب اس کا رخ کیوبا کی جانب ہے، جہاں حکام نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے خطرات کے پیشِ نظر اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کے مطابق، طوفان ملیسا کی شدت اب کچھ کم ہو کر کیٹیگری 4 رہ گئی ہے، تاہم اب بھی اس کے باعث شدید بارشیں، سمندری طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے امکانات برقرار ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، طوفان سے اب تک کم از کم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 3 جمیکا، 3 ہیٹی اور ایک ڈومینیکن ریپبلک کا باشندہ شامل ہے۔
جمیکا کے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا کوئی بھی انفرااسٹرکچر اس نوعیت کے تباہ کن طوفان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، اور حکومت بین الاقوامی امداد کے لیے رابطے کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔