Express News:
2025-12-11@21:03:45 GMT

میانمار کے اسپتال پر حکومتی فورسز کی بمباری؛ 30 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT

میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں ایک بڑے سرکاری اسپتال پر فوجی جنتا کے فضائی حملے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں اسپتال ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد مریضوں کی ہے۔

راخائن میں سرگرم باغی گروہ ارا کان آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ مروک یو جنرل اسپتال کو فوجی طیارے سے گرائے گئے بموں نے براہِ راست نشانہ بنایا۔

دوسری جانب جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹ کر اقتدار سنبھالنے والی فوجی جنتا نے حملے سے متعلق سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

میانمار میں 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک بھر میں خانہ جنگی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے اور فوج نے باغیوں کے زیر انتطام علاقوں پر فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

روں برس جنوری سے نومبر کے درمیان ایسے 2,165 فضائی حملے کیے گئے جن میں ہلاکتوں کی تعدد 200 سے تجاوز کرگئی۔

ان حملوں میں تیزی کے باوجود باغی گروہوں 17 میں سے 14 ٹاؤن شپس سے ملکی فوج کو بے دخل کر دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے شورش زدہ جنوب مشرقی شہر زاہدان میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سیستان بلوچستان میں بے امنی کی نئی لہر میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب یہ اہلکار سرچ آپریشن کے لیے پہنچے تھے۔

جھڑپ کا یہ واقعہ زاہدان کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ جب سیکیورٹی اہلکار علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کر رہے تھے۔

پاسداران انقلاب نے حملے میں 3 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم کس گروہ کے خلاف آپریشن کے لیے گئی تھی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی آپریشن جاری ہے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔

تاحال زاہدان میں سرگرم کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ سیستان بلوچستان کئی دہائیوں سے سرحدی کشیدگی اور علیحدگی پسند گروہوں کے حملوں کی زد میں رہا ہے جہاں ماضی میں متعدد دہشت گرد تنظیموں نے کارروائیاں کی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • میانمر فوج کا راکھائن میں اسپتال پر حملہ‘ 34افراد ہلاک
  • میانمار فوج کا اسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے
  • میانمار میں فوج کی وحشیانہ کارروائی، رخائن کے اسپتال پر فضائی حملہ، 31 ہلاکتیں
  • سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک
  • سوڈان کا فوجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں گر کر تباہ؛ تمام افراد ہلاک
  • افغانستان: پنج شیر میں این آر ایف کا بڑا آپریشن، طالبان کے 17 جنگجو ہلاک
  • ایک سال میں شام پر اسرائیل کے 600  سے زائد حملے: ایکلڈ عالمی تنظیم رپورٹ
  • روسی فوجی طیارے کے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے؛ تمام افراد ہلاک
  • سوڈان میں اسپتال اور اسکول پر حملہ، 68 بچوں سمیت 114 جاں بحق