روسی فوجی طیارے کے فضا میں ہی ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے؛ تمام افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
روسی فوج کا ایک مال بردار طیارہ AN-22 ماسکو کے مشرق میں واقع ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد موجود تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ طیارے نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز کے لیے اُڑان بھری تھی۔
روس کے معروف اخبار کومرسانت نے دعویٰ کیا کہ دورانِ پرواز ہی طیارہ فضا میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا تھا جس کا ملبہ ایک قریبی آبی ذخیرے میں گرا۔
وزارتِ دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں عملے کے 5 افراد اور 2 مسافر بھی سوار تھے جب کہ طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔
روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں موجود تمام سات افراد ہلاک ہوگئے تاہم جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات میں طیارے کے فنی خرابی کا شکار ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
روسی حکام نے کہا کہ حادثے کا یوکرین جنگ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کسی تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
روس کی سرکاری انویسٹی گیٹو کمیٹی نے بھی طیارے میں موجود تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔
یاد رہے کہ AN-22 طیارہ ایک قدیم فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے اور یہ 50 سال سے زیادہ عرصے سے سروس میں ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری ملازمت کی خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر ، بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل
ویب ڈیسک : سرکاری نوکری کے خواہشمند تمام امیدواروں کے لیے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے، بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے تمام جاری اور مستقل بھرتیوں کے لیے انٹرنل اور دیگر ایجنسیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کے جاری اعلامیہ میں ان اداروں میں تمام بھرتیاں اب ایٹا کے ذریعہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اور محکمے میں پہلے سے شروع بھرتیوں کو دوبارہ ایٹا کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔
حکومت نے نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی تیار کرلی
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ایٹا کے بغیر بھرتیوں کے لیے سیکریٹری سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔
تمام دفاتر کو ملازمتوں کے اشتہارات، ٹیسٹ شیڈول اور نتائج کے لیے ایٹا سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور 7 روز میں تفصیلی تعمیل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔