سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے شورش زدہ جنوب مشرقی شہر زاہدان میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سیستان بلوچستان میں بے امنی کی نئی لہر میں پاسداران انقلاب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت حملہ کردیا جب یہ اہلکار سرچ آپریشن کے لیے پہنچے تھے۔
جھڑپ کا یہ واقعہ زاہدان کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ جب سیکیورٹی اہلکار علیحدگی پسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کر رہے تھے۔
پاسداران انقلاب نے حملے میں 3 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ چھاپہ مار ٹیم کس گروہ کے خلاف آپریشن کے لیے گئی تھی۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور علاقے میں سیکیورٹی آپریشن جاری ہے تاکہ مزید حملوں کو روکا جا سکے۔
تاحال زاہدان میں سرگرم کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ سیستان بلوچستان کئی دہائیوں سے سرحدی کشیدگی اور علیحدگی پسند گروہوں کے حملوں کی زد میں رہا ہے جہاں ماضی میں متعدد دہشت گرد تنظیموں نے کارروائیاں کی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سوڈان: اسپتال اور اسکول حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوڈان میں ایک اسپتال اور اسکول پر ہونے والے حملے میں 63 بچوں سمیت 114 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبرییسیس نے سوڈان میں ایک کنڈرگارٹن اور اسپتال پر ہونے والے ڈرون حملے کو ’بے معنی اور ظالمانہ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹیڈروس ایڈہانوم کے مطابق جمعرات کو جنوبی کوردفان کے قصبے کلوگی میں ہونے والے حملے میں 114 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اقوام متحدہ کے مطابق 63 بچے بھی شامل ہیں۔
فوج اور میڈیکل تنظیم سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اس حملے کا الزام نیم فوجی ملیشیا ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) پر لگایا ہے جو اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں سوڈانی فوج کے خلاف لڑرہی ہے۔
ایک علیحدہ حملے میں آر ایس ایف نے ملک کے سب سے بڑے تیل کے ذخیرے ہیجلیگ آئل فیلڈ پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ یاد رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔