پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلیے دبئی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ 12 سے 21 دسمبر تک شیڈول ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے. پاکستان اپنا پہلا میچ افتتاحی روز ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔
کراچی سے دبئی روانگی سے قبل ٹیم منیجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ خامیوں کو دور کر کے صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوشش کی،ٹیم کے کھلاڑی بہترین نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایونٹ سے قبل دبئی میں پریکٹس سیشن سے فائدہ ہوگا،امید ہے کہ کھلاڑی جلد حالات سے ہم آہنگ ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں متحدہ عرب امارات کے قومی دن ’عید الاتحاد‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے کیک بھی کاٹا۔
مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمان اور غیرملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔
وزیراعظم نے یو اے ای کی موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یو اے ای نے ترقی کی نئی منازل طے کیں اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
وزیراعظم نے شیخ زید بن سلطان النہیان کو امارات کی ترقی کا بانی اور پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری پر فخر ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ 1.8 ملین پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔
انہوں نے یو اے ای کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر سالم محمد الزاعابی نے تقریب میں وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 5 دہائیوں سے دیرینہ اور گہرے و تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام
انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای پاکستان میں قابل تجدید توانائی ، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔
انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین ہم آہنگی، ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف عیدالاتحاد قومی دن وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای