ٹینکرمافیا کو شہریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ قابل مذمت ہے، رائو عبدالرحمن
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جے یو پی یوتھ ونگ کراچی کے صدر راؤ عبد الرحمن نے بابا موڑ مکہ ہوٹل کے قریب اسکول کے طالب علم کی ٹینکر سے ٹکر کے باعث ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صرف ایک معمولی حادثہ نہیں ہے بلکہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت‘ ٹینکر مافیا کی بے قابو سرگرمیوں اور برسوں سے تباہ حال سڑک کی وجہ سے ہونے والا مسلسل قتلِ عام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک نے پہلے بھی متعدد معصوم بچوں کی جانیں لی ہیں مگر حکام کی بے حسی آج تک ختم نہیں ہوئی۔ راؤ عبد الرحمن نے کہا کہ نارتھ ٹاؤن، صائمہ عربین ولاز، الغازی ولاز، مون سٹی، الاحمد ٹاؤن، سلطان آباد، ونگی گوٹھ، مری گوٹھ، واٹر بورڈ کالونی اور ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں رہائشی روزانہ اس موت بن چکی سڑک سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ نہ سڑک کی تعمیر ہو رہی ہے، نہ ٹینکر مافیا کو روکا جا رہا ہے اور نہ ہی کوئی ٹریفک مانیٹرنگ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک اور معصوم بچہ جا ں بحق ہوا اور سوال یہ اٹھایا کہ اس خون کا ذمہ دار کون ہے؟ اگر اس روڈ کی مرمت وقت پر ہو جاتی، اگر ٹینکر مافیا کو لگام دی جاتی، توآج ایک اور گھر اجڑنے سے بچ جاتا۔ راؤ عبدالرحمن نے حکومت سے سخت مطالبات کیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے کی ایف آئی آر تمام ذمہ دار اداروں اور متعلقہ افسران پر درج کی جائے، ٹینکر مافیا کے خلاف فوری اور عملی کارروائی کی جائے اور اس روڈ کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت اور بحالی کا آغاز کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹینکر مافیا کہا کہ
پڑھیں:
بورڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،رائو عبدالرحمٰن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر)سرپرستِ اعلیٰ یونائٹیڈ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور چیئرمین محافظ فاؤنڈیشن پاکستان راؤ عبد الرحمن کی قیادت میں ایک وفد نے ناظمِ امتحانات، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی محمد ضیاء سے ملاقات کی۔ وفد میں امتیاز انور اور لئیق راجپوت بھی شامل تھے۔راؤ عبد الرحمن نے نئے ناظمِ امتحانات کو ان کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پرائیویٹ اسکولوں کو درپیش مختلف امتحانی اور انتظامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے کہا کہ اسکولوں کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کے حل کے لیے بورڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔ناظمِ امتحانات محمد ضیاء نے ملاقات کے دوران کہا کہ بورڈ کے زیرِ انتظام تمام اسکولوں کے لیے جو اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ نہ صرف تعلیمی اداروں کے دیرینہ مسائل کا حل فراہم کریں گے بلکہ امتحانی نظام میں شفافیت اور معیار میں بھی بہتری لائیں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور اصلاحات کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔وفد نے اصلاحات کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بورڈ اور اسکولوں کے درمیان رابطے اور تعاون مزید مضبوط ہوں گے۔