برطانوی پارلیمنٹ نے پاکستانی اداکار احسن خان کو ایوارڈ سے نواز دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔
ایوارڈ کی یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی جہاں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مسلسل محنت کو سراہا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد، محنت اور عزم کا اعتراف ہے جبکہ اس طرح کے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال قائم کرتے ہیں۔
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری اور سماجی خدمت کے کام کو مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
View this post on Instagramانسٹاگرام پر ویڈیو کے کیپشن میں اداکار احسن خان نے لکھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں واقعی ایک اہم دن! مجھے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا جسے افضل خان سی بی ای ممبر پارلیمنٹ نے پیش کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی اداکار کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے، ایلون مسک سے جواب طلب
معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں انوپم کھیر نے لکھا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہوگئے ہیں۔
انہوں نے ایکس کے مالک ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ یا آپ کی ٹیم اس کی وجہ جانتی ہے؟
انہوں نے آخر میں یہ بھی وضاحت کی کہ یہ صرف ایک مشاہدہ ہے، شکایت نہیں ہے۔
Dear Mr. @elonmusk ! I have lost more than 900000 followers in the last 15days! Will you know the reason! Or anybody in your team? By the way this is an OBSERVATION, not a COMPLAINT! Yet! ????
— Anupam Kher (@AnupamPKher) December 3, 2025تاہم اس پر ابھی تک ایلون مسک یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔
انوپم کھیر کے ٹوئٹ پر بعض صارفین نے وضاحت پیش کی کہ ’ایلون مسک بوٹس اکاؤنٹس کو معطل کررہا ہے اس لیے ایسا ہورہا ہے‘۔
ایک صارف نے براہ راست ایلون مسک کو مخاطب کرکے وجہ پوچھنے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں ہے‘۔