data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن: نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی تنازعات اور بین الاقوامی جنگیں برطانوی شہریوں میں اسلام قبول کرنے کے رجحان کو بڑھا رہی ہیں،  برطانیہ میں حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں افراد نے مذہب تبدیل کیا اور ان میں سب سے عام وجہ عالمی تنازعات رہی۔

تحقیق کے مطابق اسرائیل غزہ تنازع کے بعد برطانیہ میں اسلام اختیار کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے،  اسلام قبول کرنے والے افراد عموماً زندگی میں مقصد اور روحانی سکون کی تلاش میں ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں مذہب تبدیل کرنے والے افراد کے محرکات کا سروے بھی شامل تھا۔ اس کے نتائج کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں 20 فیصد افراد نے عالمی تنازعات کو وجہ قرار دیا جبکہ 18 فیصد افراد ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ عیسائیت اختیار کرنے والوں میں 31 فیصد افراد نے کسی عزیز کی وفات یا صدمے کو وجہ قرار دیا اور 23 فیصد افراد ذہنی دباؤ کے تحت مذہب تبدیل کر رہے تھے،  دیگر مذاہب جیسے ہندو، بدھ مت اور سکھ میں 35 فیصد افراد ذہنی صحت کے مسائل اور 16 فیصد عالمی تنازعات کی وجہ سے مذہب بدلنے پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں مذہب تبدیل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے،  انگلینڈ اور ویلز میں عیسائی آبادی کا حصہ 50 فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ ترک کیا جانے والا مذہب عیسائیت ہے،  مزید برآں 44 فیصد افراد نے عیسائیت چھوڑ کر کسی دوسرے مذہب کی بجائے بے دینی اختیار کی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلام قبول کرنے عالمی تنازعات مذہب تبدیل فیصد افراد افراد نے

پڑھیں:

عالمی تنازعات امن کیلیے خطرہ بن گئے، پاک بھارت جنگ تباہ کن ہوسکتی تھی، نائب وزیراعظم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک  بھارت جنگ تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا بھر میں جاری کشیدگی کو عالمی امن کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف خطوں میں بھڑکتے تنازعات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں معمولی کوتاہی بھی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو فوری طور پر سفارتی راستوں کا انتخاب کرنا ہوگا، ورنہ حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے خطے کی صورتحال خصوصاً پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس مئی میں سامنے آنے والی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس تنازع کو بروقت سنبھالا نہ جاتا تو صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کرسکتی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کشیدگی کسی ایک ملک نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو متاثر کرتی ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی موجودہ دور کا ایک سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، غیر معمولی بارشیں اور بار بار آنے والے سیلاب معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک موسمیاتی نقصانات کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں، جس کے باعث معیشت پر دباؤ بڑھتا ہے اور سماجی مسائل مزید شدت اختیار کرتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے عالمی معاشی منظرنامے میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اقتصادی عدم استحکام کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے اور ایسے حالات میں ممالک کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری کو اس انسانی المیے کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ہر قسم کے تنازعات  کے حل کے لیے مذاکرات، سفارتکاری اور باہمی احترام پر مبنی مکالمے کی حمایت کرتا ہے۔ جنوبی ایشیا کو اس وقت غربت، ناخواندگی، موسمیاتی خطرات اور ناگہانی آفات جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے خطے کے ممالک کو باہمی تعاون اور امن کے فروغ کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تحقیقاتی رپورٹ میں بی آر ٹی ریڈ لائن اور نجی اسٹور کو ذمہ دار قرار دیا جانا درست نہیں، علامہ مبشر حسن
  • گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
  • کراچی؛ گٹر میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
  • عالمی تنازعات امن کیلیے خطرہ بن گئے، پاک بھارت جنگ تباہ کن ہوسکتی تھی، نائب وزیراعظم
  • کراچی: بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار
  • کراچی؛ گٹر میں گر کر بچے کے  جاں بحق ہونے پر کے ایم سی کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
  • دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،اسحاق ڈار
  • دہشتگرد پھر سرگرم، شہریوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ، نومبر میں 54 افراد جاں بحق
  • 2024 ء: عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں اضافہ