سرینگر، معذور افراد کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے پنشن کی رقم ایک ہزار 2 سو پچاس روپے موجودہ معاشی حالات میں ناکافی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بڑھا کر کم از کم 3 ہزار روپے کیا جائے۔
انہوں نے معذور افراد کے لیے بلا سود قرضوں کا بھی مطالبہ کیا، تاکہ وہ عزت کے ساتھ روزی کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں، تاکہ ہم چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں اور اپنے پائوں پر کھڑے ہوسکیں۔ ایسوسی ایشن نے معذور افراد کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سمیت ضروری اشیاء پر خصوصی رعایتیں بھی مانگیں۔ عبدالرشید بٹ نے مزید کہا کہ انتظامیہ صرف وعدہ کر رہی ہے جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو معذور افراد کی ایسوسی ایشن اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر غیر معینہ مدت تک احتجاج شروع کر دے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معذور افراد کے ایسوسی ایشن انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔