data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار ڈی ایس پی گولارچی عبدالرحیم خاصخیلی کے خلاف ایس ٹی پی کارکنان کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی پر زرعی زمین پر مبینہ قبضہ کرنے کا الزام۔تفصیلات کے مطابق. تلہار ایس ٹی پی کارکنان شان سموں، اسلم سموں، رفیق سموں سمیت دیگر کا پریس کلب کے سامنے ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ علامتی بھوک ہڑتال مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ ٹنڈوغلام حیدر کی حدود میں ہماری زرعی زمین ہے جس پر ڈی ایس پی گولارچی عبدالرحیم خاصخیلی قبضہ کرنا چاہتا ہے ہمیں ہراساں کرنے کے لیے ہم پر ہمارے رشتہ داروں اور ہاریوں پر جعلی ایف آئی آر درج کروائیں گئیں ہیں ڈی ایس پی کے اس عمل کے خلاف ہم نے ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان کے آفیس میں درخواست جمع کروائی ہے پر تاحال ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا ڈی ایس پی عبدالرحیم بااثر شخصیت ہیں اس لیے وہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بن رہے ہیں ہم ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شفاف تحقیقات کروائیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں جبکہ دوسری جانب ڈی ایس پی عبدالرحیم نے رابطہ کرنے پر میڈیا کو بتایا کہ میں نے ان کی زمین پر قبضہ نہیں کیا نہ ہی ان کے خلاف کوئی پولیس کاروائی کی ہے میں خود چاہتا ہوں کہ احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کا مطالبہ قبول کیا جائے ۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی کے خلاف

پڑھیں:

موسمیاتی انصاف کیلیے عالمی ذمے داری کو تسلیم کیاجائے، مصدق ملک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-08-10
کراچی (آن لائن) وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلیے 300 روزہ منصوبے پر عمل پیرا ہے، موسمیاتی انصاف کیلیے عالمی ذمہ داری کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک آغا خان یونیورسٹی کراچی میں کلیدی خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس کا عنوان کلائمٹ چینج اینڈ دی بلٹ انوائرنمنٹ: کم آمدنی والے علاقوں میں لچک تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا اخراج 1 فیصد سے کم، مگر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں‘ دس ممالک 70 فیصد سے زاید عالمی اخراج کے ذمہ دار ہیں ۔موسمیاتی انصاف کے لیے عالمی ذمہ داری کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔اگلے 300 دن سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہیں۔فیز ٹو میں طویل المدتی موافقت اور لچک بڑھانے کی حکمت عملی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی موسمیاتی ترجیحات فکس اور اپنی تیارکردہ ہیں۔ وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کوششوں کے بغیر موسمیاتی لچک ممکن نہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • تلہار،ایس ٹی پی کے کارکنان ڈی ایس پی عبدالرحیم خاصخیلی کے خلاف احتجاجی کررہے ہیں
  • حیدرآباد: ایم ڈی کیٹ کے طلباء پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کا صوابی انٹرچینج پر احتجاجی مظاہرہ ختم، پشاور میں 7 دسمبر کو پاور دکھانے کا فیصلہ
  • پاکستانی ہندو برادری کا بھارتی وزیر داخلہ کے بیان پر احتجاجی مظاہرہ
  • پاکستان کیخلاف بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ
  • موسمیاتی انصاف کیلیے عالمی ذمے داری کو تسلیم کیاجائے، مصدق ملک
  • فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں مظاہرہ
  • فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں احتجاجی مظاہرہ
  • کراچی، عالمی یوم یکجہتی فلسطین پر احتجاجی مظاہرہ