خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لیا۔  اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ خاتم‌الانبیاء (ص) ہیڈکوارٹر کے اقدامات کو شایستہ انداز میں عظیم ایرانی قوم تک پہنچایا جانا چاہیے تاکہ محترم ایرانی عوام اس بڑے اقدام سے باخبر ہوں اور جان لیں کہ دشمن کی تبلیغات محض جھوٹ ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف سید عبدالرحیم موسوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ہیڈکوارٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور قریب سے ان منصوبوں کے نفاذ کے عمل کا جائزہ لیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ملک میں کوئی کام رکا ہوا تھا، یہاں کے افسران اور جوانوں نے محنت کر کے وہ کام انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا یہ اقدامات صرف اقتصادی پہلو تک محدود نہیں ہیں بلکہ ثقافتی اور سیاسی شعبوں میں بھی یہ فیصلہ کن اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوں نے ان اقدامات کو مسلح افواج کی دفاعی بنیاد مضبوط کرنے کے بہترین قرار دیا اور زور دیا کہ اس علم و ٹیکنالوجی کو سرکاری اور نجی شعبوں میں منتقل کیا جائے تاکہ ان کی ترقی و پیش رفت ممکن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، ہیڈکوارٹر کو اپنی صلاحیتیں مسلح افواج کے نئے شروع ہونیوالے شعبوں کو بھی منتقل کرنی چاہئیں جو مینوفیکچرنگ کے میدان میں داخل ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عبدالرحیم موسوی انہوں نے

پڑھیں:

سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے ایک حالیہ اجلاس میں حکومت کی طرف سے سرکاری اشتہارات کو بطور ہتھیار استعمال کئے جانے پر اظہار تشویش کو ملک میں آزادی صحافت کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مجاہد چنا نے کہا کہ کنٹرول پارلمینٹ سے لیکر سیاست و صحافت تک حکومتی اقدامات سے پوری دنیا میں ملک کا عزت وقار مجروح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی چاہئے کہ معاشی ناکامی، سیاسی انارکی اور ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر حکومتی پریس ریلیز پر اکتفا کرنے کی بجائے اصل حقائق سے قوم کو آگاہی دیں۔

مجاہد چنا نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس اور کرپشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کرکے شہباز حکومت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے ذریعے قوم پر مسلط حکومت کا پارلیمنٹ کو بے روح، عدلیہ کو کمزور اور سنسرشپ و کنٹرولڈ میڈیا کے باوجود دل نہیں بھر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک کا ایک اہم ستون ہے، اس پر قدغن قابل مذمت اور صحافت کی آزادی کے دعویداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برآمدات میں اضافے پر مبنی ملکی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعظم
  • ‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور
  • افغانیوں کو وارننگ دے رہے ہیں خود واپس چلے جائیں، محسن نقوی
  • ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی کی بدین میں مختلف برادریوں سے تعزیت
  • 1500 گھرانوں کو پانی کی فراہمی‘ نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹاؤن کے عوام کیلیے تحفہ ہے‘ منعم ظفر خان
  • پاکستان غزہ کی تعمیرِ نو میں مرکزی کردار ادا کرے، مصر کا بڑا مطالبہ
  • پاکستانی قوم فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے، سردار عبدالرحیم
  • سفارتی روابط کمزور پڑ جائیں تو کشیدگی بڑھتی ہے، حنا ربانی کھر
  • سرکاری اشتہارات بطور ہتھیار استعمال کرنا آزادی اظہار کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، ترجمان جماعت اسلامی