2025-06-02@03:47:37 GMT
تلاش کی گنتی: 15

«امریکی تجاویز»:

    اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکی تجاویز کا جواب اپنے بنیادی اصول، قومی اور ایرانی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک مختصر دورے پر عمان کے وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" تہران پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی" سے ملاقات کی۔ عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور اس ناگہانی سفر کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ اپنے تہران کے مختصر دورے کے دوران میرے عزیر بھائی جناب بدر البوسعیدی امریکی تجاویز لے کر آئے۔ ہم ان امریکی تجاویز کا جواب اپنے بنیادی اصول، قومی اور ایرانی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیں گے۔ یاد رہے...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ پیش کردہ تجاویز کے تحت 10 زندہ اور 18 مردہ صیہونی قیدیوں کو تحویل میں دینے کیلئے تیار ہیں۔ جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی ایک تعداد رہائی حاصل کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اعلان کیا کہ انہوں نے داخلی مشاورت کے بعد، امریکی ایلچی "اسٹیو ویٹکاف" کی جانب سے جنگ بندی کے لئے پیش کردہ تجاویز کا جواب، رسمی طور پر ثالثین کو ارسال کر دیا۔ حماس نے کہا کہ اُن کا یہ قدم غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں کمی، جنگ کے خاتمے اور بھیانک جنگی تباہی کے تناظر میں انجام دیا گیا۔ حماس نے ان خیالات کا اظہار...
    متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ابوظہبی کی عالمی شہرت یافتہ شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کرایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو گرینڈ مسجد کا دورہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے کرایا۔ امریکی صدر نے مسجد کے مختلف حصوں میں گئے اور فن تعمیر سمیت نقش ونگار میں عرب ثقافتی اظہار کو قابل رشک قرار دیا۔  ابوظہبی کے ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اس مسجد تعمیر 1996 کو شروع ہوئی تھی اور گیارہ سال بعد 2007 میں مکمل ہوئی۔ مسجد کی تعمیر میں اتنا طویل عرصہ لگنے کی وجہ دنیا بھر سے لائے گئے معماروں اور اعلیٰ ترین مواد کا استعمال بتایا جاتا...
    اٹلی کے دار الحکومت روم میں آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کے درمیان ایک مختصر ملاقات ہوئی۔ یاد رہے کہ دونوں سربراہان کے درمیان آخری ملاقات تقریباً دو ماہ پہلے وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔ اس طوفانی ملاقات میں ٹرمپ نے زیلنسکی کی سخت سرزنش کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج ہفتے کے روز دونوں صدور نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ملاقات کی۔ یوکرینی صدر کے ترجمان سرگئی نیکیفوروف نے صحافیوں کو بتایا کہ “ملاقات ہوئی اور ختم ہو گئی”۔ تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زیلنسکی اور ٹرمپ نے...
    نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے شوہر کی قبر کی تصویر شیئر کی اور لکھا: ”میرے فوجی شوہر کا انتقال دو ہفتے پہلے ہوا آج جب میں ان کی قبر پر گئی تو وہاں سکے رکھے ہوئے دیکھے ان کا کیا مطلب ہے؟ یہ کس نے رکھے؟ یہ دیکھ کر مجھے خوف محسوس ہوا!“ یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور کمنٹس میں لوگوں نے خاتون کو بتایا کہ ان سکوں کے پیچھے ایک خوبصورت اور جذباتی کہانی ہے۔ یہ روایت خاص طور پر امریکا میں عام ہے، جہاں لوگ فوجی قبروں پر سکے رکھ کر اپنے جذبات اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ مختلف سکوں کا مختلف مطلب ہوتا ہے: پینی رکھنے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص بس...
    ماسکو: روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ یہ تجاویز تنازع کے بنیادی مسائل کا حل پیش نہیں کرتیں۔ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا کی پیش کردہ تجاویز روس کے اہم مطالبات کو پورا نہیں کرتیں، اس لیے ان کو موجودہ شکل میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس سے بڑھتی ہوئی ناراضگی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔ ٹرمپ نے ماسکو پر معاہدے میں تاخیر کا الزام لگایا اور روسی تیل خریدنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ روس کا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)امریکا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اور اسلحہ کے پروگراموں سے وابستہ اداروں کو حساس امریکی سامان اور ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کو عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق محمد جاوید عزیز(جاوید عزیز صدیقی)عرف جے صدیقی کو کینیڈا سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، وہ اب بھی حراست میں ہیں اور منیسوٹا کے ضلع میں منتقلی کے منتظر ہیں۔فرد جرم میں جے صدیقی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2003 سے 2019 تک کینیڈا...
    اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بشمول خود امریکی بھی دیکھ رہے ہیں کہ USA حکام عالمی معاملات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن پر حملوں کے حوالے سے اعلیٰ امریکی حکام اور وزیر دفاع "پیٹ ہیگسٹ" کے درمیان ہونے والی گفتگو میڈیا میں لیک ہو گئی۔ یہ گفتگو سیگنل میسجنگ ایپ پر ہوئی جسے دی اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر ان چیف "جیفری گولڈ برگ" نے شائع کیا۔ اس گفتگو پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ پوری دنیا بشمول خود امریکی بھی دیکھ رہے ہیں کہ USA حکام عالمی معاملات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔ امریکیوں کی شدید...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست پر غور کر رہی ہے، جس میں 10 ممالک کو اورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان شامل ہیں، اس اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں یلو لسٹ میں 22 ممالک کو شامل کرنے کی تجویز ہے، اس یلو لسٹ میں...
    کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس نے پینٹاگون پروگرام کے ذریعے یوکرین کی سیٹلائٹ امیجری فراہم کی ہے، نے ایک بیان میں تصویر شیئرنگ کی معطلی کی تصدیق کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پینٹاگون کے ایک اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو سیٹلائٹ تصاویر کی فراہمی معطل کر دی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے روس کے ساتھ امن مذاکرات کیلئے کیف پر دباؤ ڈالنے کے اقدامات کے سلسلے میں یہ تازہ ترین اقدام ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین روسی افواج کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سیٹلائٹ تصاویر کا استعمال کر رہا ہے۔ کولوریڈو میں موجود میکسار ٹیکنالوجیز، جس...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )امریکی حکام نے کہا ہے کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے فوج کے کچھ حصوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی تجاویز تیار کریں جن سے آئندہ پانچ برس میں ان کے اخراجات میں ممکنہ طور پر آٹھ فی صد تک کمی لائی جا سکے امریکی وزیردفاع کی ان ہدایت کی روشنی میں یہ واضح نہیں ہے کہ فوج کے مجموعی بجٹ میں بھی کوئی کمی آ سکتی ہے یا نہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق باخبر حکام نے آگاہ کیا ہے کہ وزیر دفاع نے 24 فروری تک اخراجات میں کمی لانے کی تجاویز مانگی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ فوجی عہدیداران کو ارسال کیے گئے میمو سے...
    سید جاوید انور - فوٹو: جنگ پاکستانی نژاد امریکی سید جاوید انور کو ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو کرلیا گیا، گورنر ٹیکساس بھی ان کے ہمراہ انکے نجی طیارے میں واشنگٹن جائیں گے۔‎دنیا بھر، خصوصاً تیسری دنیا کے‎ رہنما امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے انتہائی متمنی ہیں۔ تاہم امریکا میں کچھ ایسی پاکستانی نژاد شخصیات بھی موجود ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے۔ان میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور معروف آئل بزنس ٹائیکون سید جاوید انور بھی شامل ہیں جن کو نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔‎اس ضمن...
    لاس اینجلس آتشزدگی؛ امریکی کی مشہور شخصیات اور ان کے راکھ بنے عالیشان محلات کی تصاویر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ پرفضا مقام پر بنے معروف تاجروں اور شوبز ستاروں کے مہنگے محلات تک پہنچ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالیشان گھر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے پرتعیش علاقے پیسیفک پیلیسیڈز میں امریکا کی مشہور شخصیات کے قیمتی محلات ہیں۔گلوکارہ اور اداکارہ پیرس ہلٹن کا بھی ایسے ہی گھروں میں شامل ہے جو آتشزدگی میں تباہ ہوگئے۔ پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر تسویر بھی شیئر کی۔ 15 بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی گیت نگار ڈیان...
    لاس اینجلس میں لگی آگ کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ کی سیٹلائیٹ تصویر سامنے آ گئی۔اس تصویر سے آگ کی ہولناکی اور اس سے ہونے والی تباہی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس تاریخ کی بدترین آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا ہے۔منگل سے لگی آگ بجھانے کے لیے پانی اور اہلکار کم پڑ گئے ہیں اور آگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا...
    اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی عدالت  نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدموں میں گرفتارپی ٹی آئی کے  150  کارکنوں کی ضمانت منظورکرلیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو انصرکیانی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام مقدمات کا متن ایک جیسا ہے،ہر مقدمے میں سیاسی قیادت کو نامزد کیا گیا ،کسی کارکن کو نہیں،مدعی بھی ایس ایچ اوز ہیں جو متن سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔ استغاثہ زاہد آصف نے موقف اپنایا تمام ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد گرفتار کیا گیا،ان سے برآمدگیاں کی گئیں، شہادتیں بھی ہوئیں اور پولیس والے زخمی ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا بعد ازاں 10 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ملزموں...
۱