وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے دورے کی تصاویر جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تصاویر جاری کردیں۔
تصاویر میں وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کو صدر ٹرمپ کے علاوہ دیگر حکام سے بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جاری تصاویر مجموعی طور پر دونوں ممالک کی طاقتور ترین شخصیات کے درمیان ملاقات کی نوعیت، اہمیت، اور کامیابی کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔ کیمرے میں بند کیے گئے خوشگوار مناظر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملاقات نہ صرف مثالی ماحول میں ہوئی بلکہ طرفین کی توقعات پر بھی پوری اتری ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ ایک گروپ فوٹو میں صدر ٹرمپ کو اپنے مخصوص انداز میں ‘تھمبز اپ’ کا اشارہ بھی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ اوول آفس میں تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے۔
امریکی صدر نے دونوں شخصیات کو جمعرات کے روز اوول آفس مدعو کیا تھا جہاں ان کے مابین تقریباً ایک گھنٹہ اور 20 منٹ طویل ملاقات ہوئی۔
اس دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر صدر ٹرمپ کو تحائف پیش کر رہے ہیں۔
اس کےعلاوہ فیلڈ مارشل کی امریکی تفتیشی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصافحہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستان نے قیام امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اُنھیں ’مین آف پیس‘ قرار دیا۔
بیان کے مطابق وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی، معدنیات اور توانائی شعبے میں سرکایہ کاری کی دعوت دی۔
ملاقات میں خطے کی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی میں تعاون پر بات کی گئی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیر اعظم شہباز شریف اعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل امریکی صدر کرتے ہوئے
پڑھیں:
وزیراعظم بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
—فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف بیرون ممالک کے 2 ہفتے کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم سعودی عرب کے ساتھ تاریخی سیکیورٹی معاہدہ کر کے ریاض کے راستے نیویارک گئے اور اب وہ 2 ہفتے کے دورے کے بعد لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر نیویارک میں اتفاق کیا جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ روز برطانیہ میں قیام بھی کیا اور اب وہ اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔