2025-11-18@18:32:03 GMT
تلاش کی گنتی: 6724
«اعظم شہباز شریف اور»:
اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر کی وزیر اعظم سےملاقات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان آنے والے سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس ، دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔ایلون مسک نے...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شریف سے امریکا میں سکھ برادری کی تنظیم کے صدر جسدیپ سنگھ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سے مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں، دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،رانا اقبال پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولتیں دینے کے لیے کوشاں ہیں، سکھوں کے ان مقدس مقامات پر ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس سے کون واقف نہیں۔ دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔ یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔ ایلون مسک نے...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں،آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران کامیابیوں کی دعا گو ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس مقصد کے حصول کے لیے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور انہیں وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بھرپور تعاون کریں گے تاکہ خطے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی...
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم...
سیشن سے خطاب میں چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ حکومتِ پنجاب ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنا رہی ہے اور سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے۔ صوبائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلیے لمحہ فکریہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہوگئے، اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی استعفیٰ دے کر اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے ملاقات...
کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی...
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی بیوی اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس کے مطابق جمعہ کو شاہ لطیف ٹاؤن کوہی گوٹھ کے علاقے میں کلہاڑی کے وار کرکے 30 سالہ امین ولد پیارو نامی شہری کو قتل کردیا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ پولیس نے دوران تفتیش خفیہ اطلاع اور ذرائع کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت آمنہ اور علی اکبر کے نام سے ہوئی۔ پولیس تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ آمنہ اور ملزم علی اکبر کے درمیان چند ماہ قبل دوستی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں نے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے، ریلوے اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں نئی شالیمار ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپگریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے اور شالیمار ایکسپریس کو نیا بنا دیا گیا ہے۔ کراچی میں کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور شالیمار ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن کراچی کی بہترین تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی انتظار گاہ،...
وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آوٹ سورس کرکے بہترین کام کیا...
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نے شالیمار کو آؤٹ سورسنگ سے نیا بنا دیا ہے، کراچی روشنیوں کا شہر ہے، شالیمار ٹرین کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہے۔کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، یہاں ریلوے ایک بوسیدہ نظام بن گیا ہے، حنیف عباسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر اس بوسیدہ نظام کو جدید کیا، میں حنیف عباسی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح سندھ، بلوچستان اور کے پی کے ساتھ بھی پارٹنرشپ کریں، تھرکول کو ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے بھی فریٹ سسٹم کو بحال کررہے ہیں، جو رقم آپ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے۔ نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔ نئی شاہی مارا ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لوڈنگ کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ، جدید لوڈج اور مسافر خانوں کا معائنہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/71EsFXY7l4 — WE News (@WENewsPk) November 17, 2025 مزید پڑھیں: 19ویں صدی میں رحیم یار خان میں بننے والا...
---فائل فوٹوز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مسافروں اور قلیوں کی بڑی تعداد صبح 8 بجے سے کینٹ کے باہر موجود ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ و دیگر نے کراچی آمد پر استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے پر وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اعلی صوبائی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کراچی میں نیو شالیمار ایکسپریس اور کراچی کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات سے آراستہ انتظار گاہوں و لاؤنجز کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان ٹیلی ویژن افتتاحی تقریب کی کارروائی اور وزیرِ اعظم کا خطاب نشر کرے گا۔
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آج کینٹ ریلوے اسٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کراچی کینٹ اسٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کینٹ اسٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی...
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں یہی چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر طلب اور رسد پر منحصر ہوتا ہے. یہ بھی پڑھیں: چینی کی زائد قیمت فروخت پر صوبوں میں جرمانے اور گرفتاریاں، وزارت فوڈ سیکورٹی کی سینیٹ میں رپورٹ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں موجود شوگر ملز کے پاس اس وقت بھی 3 لاکھ 74 ہزار 870 میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون سی شوگر ملز کے پاس...
بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں پاکستان کے عام انتخابات میں تحریکِ انصاف کی کامیابی کے چند روز بعد سابق وزیرِاعظم عمران خان کو ’امن کے لیے بڑا خطرہ‘ قرار دیا تھا۔ بدھ کو امریکی ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر ڈیموکریٹس کی جانب سے جاری کیے گئے ای میلز کے تازہ ترین بیچ کے مطابق، ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں اس وقت قیدِ با مشقت کی سزا کاٹنے والے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ 2019 میں امریکی محکمۂ انصاف نے مین...
سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل خالصتان کار ریلی اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمشنر دنیش پٹ نائک کی رہائشگاہ کے باہر پہنچی۔ جہاں شرکا نے سکھوں کے خلاف بھارت کی جاری کریک ڈاؤن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متوقع خالصتان ریفرنڈم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریلی سکھس فار جسٹس کی جانب سے منظم کی گئی تھی۔ تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اسے ’پُرامن، بیلٹ پر مبنی جمہوریت‘ کا مظاہرہ قرار دیا۔ Ahead of the Khalistan Referendum voting, Sikhs gathered to show support in joining the KHALISTAN REFERENDUM CAR RALLY in Ottawa. With over 300+ cars rallying...
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 0-3 سے کلین سوئپ مکمل کرلیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پیغام میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے کرکٹ کی یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرلیا انہوں نے قومی ٹیم، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے سری لنکن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کی...
(فاران یامین،اسرار خان)موٹر وے ایم 5 پر اوچ شریف انٹر چینج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔ موٹر وے پولیس حکام کے مطابق مسافر بس نے موٹر وے پولیس کی گاڑی کو روند ڈالا، موٹر وے پولیس کے دو افسروں سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر مشتاق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر اور کانسٹیبل اسامہ شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ موٹر وے ایم 5 لوکیشن 662 پر اوچ شریف کے قریب پیش آیا، موٹر وے پولیس آفیسرز ڈیوٹی شفت ختم کرکے اوچ شریف اپنی رہائش گاہ پر آرہے تھے، مسافر بس کراچی سے ملتان جارہی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب برازیل کے سرکاری دورہ کے بعد جاتی امراء پہنچ...
لاہور+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برداشت اور رواداری کے فروغ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رواداری کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور پرتشدد تنازعات کے اس دور میں رواداری اور برداشت کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ نفرت، عدم برداشت اور نا اتفاقی کا خاتمہ محبت، برداشت اور اتفاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ آئیے ہم دنیا کو رواداری کے ساتھ سب کے رہنے کیلئے ایک بہتر جگہ بنانے کا عہد کریں۔ رواداری اختیار کریں اور برداشت کے راستے پر چلیں۔ دنیا پہلے ہی عدم برداشت کے باعث بے شمار مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔...
حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا، شہباز شریف سپہ سالار سید عاصم منیر اور افواج پاکستان نے ملک دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا کر مورال بلند کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین حالات سے نکال کر درست سمت میں ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع و ہوا بازی محترمہ زیب جعفر نے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی امور، دفاعی اور ہوابازی کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی اکانومی اور معیشت کامیابوں کی جانب گامزن ہے، ملک سے مہنگائی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقلابی مزدور رہنما احمد حفیظ جمال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کراچی پریس کلب میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن، پاکستان NTUF کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔ احمد حفیظ جمال کا انتقال 21 اکتوبر 2025 کو کراچی میں ہوا وہ 1925 کو انڈیا کے شہر بریلی میں پیدا ہوئے انٹر تک تعلیم بریلی شہر سے حاصل کی تھی، قبل از تقسیم 1945 میں کلکتہ شہر سے عملی زندگی کا آغاز کیا یہ وہ وقت تھا جب دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی سامراج سے آزادی کے لیے ہندوستان میں کانگریس اور مسلم لیگ جدوجہد کررہی تھیں، اسی دوران کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام بھی عمل میں آچکا تھا، اس پس منظر میں احمد حفیظ جمال نے نوجوانی...
اردن کے بادشاہ اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شاہ عبداللہ دوم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، اس دوران وہ پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں سے متاثر بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے آج گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا دورہ کیا۔ دورے موقع پر شاہی شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ دوم اور اعلیٰ سول و عسکری حکام پر مشتمل اردنی وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستان کے سینئر عسکری حکام نے شاہی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے...
کراچی (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔ اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔ وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔
حنیف عباسی —فائل فوٹو وفاقی وزیرِ ریلویز حنیف عباسی نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس کراچی محمود الرحمٰن لاکھو اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے سی آئی پی لاؤنجز اور فیملی لاؤنجز کا دورہ بھی کیا اور شالیمار ایکسپریس میں بھی انتظامات دیکھے۔اس موقع پر وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر لاہور سے زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، اس سے پہلے کراچی اسٹیشن پر اتنی صفائی ستھرائی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی والوں سے گزارش ہے اس صفائی کو برقرار رکھیں۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر کل اپ گریڈیشن کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تحمل و برداشت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان، عالمی برادری کا احترام اور تحمل وبرداشت کی مشترکہ انسانی خاصیت سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ دن انسانی کردار کے اس خاصے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے کہ برداشت کی روش کمزوری نہیں، یہ حکمت، صبر، انسانیت اور کردار کی مضبوطی کی مظہر ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ تحمل و برداشت ناصرف معاشرتی حسن بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی عین مطابق ہے، اسلامی اصول اور تمام عالمی قوانین، بنیادی انسانی اقدارکی اہمیت کو مقدم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کثیرالجہت ثقافت، مختلف زبانیں پوری آب و تاب کے ساتھ قائم ہیں، یہی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کردیے گئے۔ وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے مجموعی طور پر 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے 12سال بعد نواز شریف گرین ٹریکٹر اسکیم کا آغاز ٹریکٹر حاصل کرنے والے کسانوں میں سے 10 کا تعلق تحصیل جہلم، 10 کا تعلق تحصیل دینہ اور 19 کا تعلق تحصیل سوہاوہ سے ہے۔ ہر ٹریکٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب نے 10 لاکھ روپے کی خصوصی سبسڈی دی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سستی قیمت پر کسانوں کو ٹریکٹرز دے کر...
کراچی (نیوزڈیسک): پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی نے اہم ذمہ داریاں دے دی ہیں۔ پاکستان کو دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے واحد سابق قومی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔ سرفراز احمد اب مستقبل کے قومی کرکٹرز کو تیار کریں گے۔ اس کے لیے انہیں پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کرکٹ کا انچارج بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر 19 کے اور دوروں کے معاملات کو دیکھیں گے اور دونوں ٹیموں کے ساتھ بیرون ملک دورے بھی کر سکیں گے۔ پہلی بار 2006 میں انڈر...
5افراد جاں بحق، متعدد مزدورزخمی، لغاری گوٹھ میں کارخانہ تباہ ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، وزیر اعلیٰ کا نوٹس حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے...
جماعتِ اسلامی بنگلادیش نے 7 دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ قومی ریفرنڈم میں ’ہاں‘ کو ووٹ دینے کی مہم چلائیں گی۔ یہ ریفرنڈم جولائی چارٹر میں کی گئی اصلاحات کو آئینی حیثیت دینے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ اعلان اتوار کے روز ڈھاکا میں جماعت کے مرکزی دفتر کے قریب الواقع الفلاح آڈیٹوریم میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل میاں غلام پرووار نے 8 جماعتی اتحاد کی جانب سے مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا۔ ’ہاں‘ کے حق میں عوامی مہم کا فیصلہ غلام پرووار نے کہا کہ اتحاد میں شامل جماعتیں پہلے ہی وسیع تر اصلاحات کی حامی تھیں اور اب پورے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(آ ئی این پی)شیر پر مہر لگاؤ رانا احمد شہریار کو کامیاب بناؤ کا نعرہ عوامی پذیرائی حاصل کر چکا ہے 23 نومبر کو پی پی 116 میں آزاد امیدوار ذلت امیز ناکامی سے دوچار ہوں گے پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 116 رانا احمد شہریار خاں کی ان شاء اللہ شاندار فتح سے مخالفین بوکلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں 23 نومبر کی صبح کا سورج رانا احمد شہریار خان کی شاندار کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا آزاد امیدوار ضمنی انتخاب میں رانا احمد شہریار کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے چاہے پی ٹی آئی کا سہارا لیں یا پیپلز پارٹی کا دامن تھامے ان شاء اللہ فتح رانا ثنا اللہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک تکمیل پاکستان کے قائم مقام صدر خواجہ سلمان اور محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین اسلم خان فاروقی کی جانب سے تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما و سابق وفاقی وزیر محمود علی مرحوم کی 19ویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں (کل)پیر شام ٹھیک 4بجے بندو خان ریسٹورنٹ مصطفی بینکوئٹ نزد نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ میں ایک ریفرنس منعقد ہو گا اعلامئے کے مطابق ریفرنس کی صدارت معروف سیاسی و سماجی شخصیت محفوظ النبی خان کریں گے اور نظامت کے فرائض سید عبد الباسط انجام دیں گے جبکہ کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان خصوصی شرکت کریں گے مقررین میں ماہر تعلیم محمد راشد سینئر صحافی محمد انور...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب نواز شریف کو نااہل کرکے سسٹم کو تہہ و بالا کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا، آج ہم نے ایسا کیا کردیا جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بتایا جائے کون سی شق عدلیہ کی آزادی پر اثرانداز ہو رہی ہے، ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے ہی ہوگی۔ مزید پڑھیں: ابھی کچھ استعفے مزید بھی آئیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہاکہ آئینی کیسز سننے کے لیے آئینی عدالت قائم کردی گئی ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں، دنیا کے کئی ممالک میں یہ نظام رائج ہے۔ وزیر دفاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق جب کہ پاکستان اور اردن نے اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔دوران ملاقات فریقین نے خطے اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے معاملے پراردن کی حمایت پر پاکستان کو سراہا ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور اردن نے یکساں مؤقف کا اعادہ کیا جبکہ دونوں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تازہ معاشی اعداد و شمار واضح کر رہے ہیں کہ حکومت کی اصلاحات درست سمت میں جا رہی ہیں، اور معاشی ترقی کی رفتار ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بہتری کے اثرات کاروباری برادری اور عوام دونوں محسوس کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیر خزانہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی، وزیر پٹرولیم، صوبائی چیف سیکریٹریز اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ حالیہ ٹیرف اصلاحات کے باوجود ریونیو پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا بلکہ درآمدی ٹیکس اور ڈیوٹی وصولی میں 25 فیصد اضافہ...
پہلے عالمی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت صف آرا ہوں گے۔ قومی ویمن ٹیم کی کپتان نرما رفیق نے بھارت کے خلاف میچ میں بہتر نتائج پیش کرنے کی توقع ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افتتاحی میچ میں میزبان سری لنکا کے خلاف 221 رنز کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کر دیے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے افتتاحی عالمی کپ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کوئی وکٹ گنوائے بغیر 331 رنز بنائے. آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ آل راونڈر مہرین علی نے محض 78 گیندوں پر ناقابل شکست 230 رنز...
تصویر بشکریہ، پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکس نظام میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات مثبت رجحانات درست ہونے کا ٹھوس ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تازہ ترین معاشی اعداد و شمار حکومتی معاشی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں، حکومتی معاشی اصلاحات کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار بہتر ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ معاشی بہتری کے شواہد کاروباری برادری اور قوم کے سامنے آرہے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سمیت فنانس ٹیم...
'عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے،بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، یہ بیان اُن دنوں سامنے آیا تھا، جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے ای میلز کے مطابق جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔ 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن میں جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے،...
بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی ای میلز میں سامنے آیا، جس وقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای میلز کے مطابق، 31 جولائی 2018 کو ایپسٹین نے ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی گفتگو میں عمران خان کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتیں گرانے یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، لیکن پاکستان میں عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے خمینی، چین کے صدر...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اعدادوشمار حکومتی اصلاحات کو درست ثابت کررہے ہیں،ٹیرف میں کمی اور ٹیکس نظام کی اصلاحات کا مقصد مینوفیکچرنگ اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ہفتے کے روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور ایف بی آر کو جدید، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات درست ثابت ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم نے...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے. اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ دوم اور اِن کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا. وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے. یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی...
سٹی 42 : حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب کارخانے میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ غیر قانونی پٹاخوں کے کارخانے میں ہوا ہے، جس کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی ۔ جس کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئی۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ اب تک اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی...
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب پٹاخوں کے کارخانے میں شدید دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکا غیر قانونی طور پر چلنے والے کارخانے میں ہوا، اور دھماکے کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پٹاخے حیدرآباد دھماکا وی نیوز
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی حالیہ رپورٹ میں درج نکات وہی ہیں جن کی نشاندہی حکومت اور اتحادی جماعتیں پہلے ہی کرتی رہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور اس کے بانی نے اقتدار میں رہنے کے لیے مختلف سازشیں کیں، جبکہ پارٹی نے بھارت اور اسرائیل سے بھی فنڈنگ وصول کی۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے حامیوں کو چاہیے کہ وہ اس رپورٹ کو غور سے پڑھیں، کیونکہ یہ وہ حقائق ہیں جنہیں وہ لوگ مسلسل جھٹلاتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 1992 کے بعد عمران خان کی واحد کوشش یہی تھی کہ کسی بھی طرح اقتدار...
وفاقی وزیر ریلوے و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مایوسی میں گھرا ہوا ایک مرید پیرنی کے اشاروں پر چلتا تھا، عمران خان نے اقتدار میں رہنے کے لیے سازشیں کیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو باتیں ہم سنتے تھے وہ آج بین الاقوامی جریدے میں چھپی ہوئی ہیں، عمران خان کے چاہنے والے اس آرٹیکل کو بار بار پڑھیں۔ مزید پڑھیں: سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ انہوں نے کہاکہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد عمران خان کی ایک ہی کوشش رہی کہ کسی طرح اقتدار تک پہنچ جائیں، تاہم یہ اپنے دور حکومت...
— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو من گھڑت اور بےبنیاد قرار دے دیا۔پشاور سے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جیل میں رہ کر بھی مثالی قوت برداشت دکھا رہی ہیں۔ قربانیوں کا دور ختم ہوگا، انصاف ضرور ملے گا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جیل میں غیر قانونی قید کے باوجود بشریٰ بی بی کا حوصلہ بلند ہے۔بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے الزامات کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔
برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘ کی جانب سے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابقہ خاتونِ اول بشریٰ بی بی پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں چشم کشا انکشافات شامل ہیں۔برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کی رپورٹ کی شریک مصنفہ بشریٰ تسکین نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ بشریٰ بی بی کی اسٹوری پر رپورٹ تیار کرتے وقت اِنہیں کئی حیران کُن معلومات ملیں۔بشریٰ تسکین نے بتایا کہ رپورٹ کی تیاری کے دوران ’کالے جادو‘ سے متعلق الزامات کو ادارے اور عملے کو سمجھانا مشکل تھا، جو ثبوت جمع کیے اس کے بعد ہمارے لیے ادارے اور لوگوں کو سمجھانا آسان ہو گیا۔اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی نے روحانیت کا لبادہ اوڑھا...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اہم فیصلے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر کئے جاتے تھے۔ عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کی تہلکہ خیز رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ بھی بشریٰ بی بی کے کہنے پر کیا گیا تھا، یہ کون سی دین کی تعلیم تھی جس کا ذکر جریدے میں ہوا ہے؟،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں، مجھے بتائیں یہ خیبر پختونخوا میں کتنے پروجیکٹ لے کر آئے ہیں؟ ...
لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف ایک بار پھر لندن روانہ ہو گئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا رائیونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے، ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کہا۔ سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا، رائے ونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے، جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے۔ ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر موجود ہوکر انہیں الوداع کہا۔ سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہے اور اس میں کسی سیاسی...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا کل پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد 2 ججز کی غیرت جاگی، لیکن جب کینگرو کورٹس بنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، اس وقت کسی جج کی غیرت نہیں جاگی۔ جس دن نواز شریف کیخلاف کیس ہوتا تھا یہ ججز اپنے گھر والوں کو بھی بلالیتے تھے کہ کیسے ہم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں...
حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہریوں، کاروباری اداروں اور غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان واضح رہے کہ اس منصوبے کو ’سیف اینڈ سکیور اسلام آباد‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ذریعے شہر میں جرائم کی روک تھام اور نظم و ضبط کو بہتر بنایا جائے گا۔ شہریوں اور دکانوں کا تفصیلی جائزہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد کے ہر گھر، دکان اور دفتر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس جائزے میں رہائشیوں کی تعداد،...
سینیئر سیاستدان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسی حکمتِ عملی پر چل رہی ہے جو سابق وزیراعظم نواز شریف کے نظریات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق نواز شریف مجبوری کے تحت حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ وہ مریم نواز کو وزیرِاعظم دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وی نیوز کے پروگرام سیاست اور صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب نہیں اٹھایا جائے گا، اور یہ نعرہ پورے انتخابی عمل کے دوران غیر حاضر رہا۔ یہ بھی پڑھیں:فتح افغانستان کے بعد پاکستان کی اگلی طویل جنگ ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد (وقائع نگار + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف سازش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ بنچ نے ناصرف نواز شریف کو نااہل قرار دیا بلکہ تاحیات نااہل قرار دیا۔ آج ایک ترمیم پر دو ججز کی غیرت جاگ گئی۔ کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیا جا رہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی۔ اجلاس میں ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایوان میں "ڈرون حملے نامنظور" اور "27ویں ترمیم آئے ہائے" کے نعرے بھی لگائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-19 اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت اور قومی ورثہ اورنگزیب کچھی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب، اور ممبر قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف حلقوں کے عوامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات پر خاص توجہ دی گئی، اور وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔ اسلام آباد، وزیر اعظم شہباز...
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے ، متبادل کیلئے پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمی کیلئے نامزد کیا ہے ، آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3دن بعد اور 7دن کے اندر...
سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ سری لنکا میں جب حالات خراب تھے تو اس وقت پاکستان نے بھی وہاں کرکٹ کے میدان آباد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1994 میں جب پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سری لنکا گئی تو وہاں کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جھڑپیں جاری تھیں۔ کولمبو میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ایک دھماکا ہوا اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام ’جس کے باعث تیسرا ٹیسٹ منسوخ کرنا پڑا۔ مشکل حالات کے باوجود...
پاکستان کے سابق کرکٹر اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی جس میں ایک نوجوان مداح نے بیرونِ ملک اْن سے ملاقات کے دوران اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔شاہد آفریدی 1996ء میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر ریکارڈ ساز سنچری بنا کر کرکٹ کی دنیا میں چھا گئے تھے، اپنی جارحانہ بیٹنگ اور شاندار لیگ اسپن کے باعث آج بھی کروڑوں مداحوں کے ہیرو ہیں۔ 2010ء میں آسٹریلیا کے خلاف ان کی 6 وکٹوں کے عوض 38 رنز کی کارکردگی بھی ان کے کیریئر کا یادگار لمحہ ہے۔شاہد آفریدی ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں، حال ہی میں وہ نانا...
---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ مخصوص لوگ آئین کی بے توقیری کرتے رہے، آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں نواز شریف کو سازش کر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اپوزیشن اور عدلیہ کو مخاطب کیا اور کہا کہ اِنہیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ آئین کے وفادار ہیں یا ایک شخص کے؟ دہشت گردوں کو تحفظ دینے والے بھی یہی ہیں، اب کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، اِنہیں عوام کو بتانا ہوگا کہ یہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آج پاکستان...
پاکستان نے کہا ہے کہ طالبان رجیم دہشت گردی کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے اور ٹی ٹی پی سمیت بی ایل اے جیسے گروہوں کو ’پناہ گزین‘ ظاہر کر کے دہشت گردی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور علاقائی صورتِ حال سے متعلق اہم امور پر صحافیوں کو آگاہ کیا۔ افغان طالبان رجیم کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات کا تیسرا دور گزشتہ ہفتے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بھارت نواز اور افغان طالبان کی پشت پناہی کے حامل فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکا انہوں نے کہا...
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک منظم سازش کے تحت وزیرِاعظم کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ تاریخ اس لیے بیان کر رہے ہیں تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ آج پارلیمان کی ترمیم پر اعتراض کرنے والے ججز اُس وقت خاموش تھے جب ’کینگرو کورٹس‘ بنا کر نواز شریف کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ نواز شریف کو ہٹانے کا آغاز کہاں سے ہوا، یہ سب کے سامنے آنا چاہیے وزیر دفاع نے کہا کہ اُس وقت عدلیہ کے کچھ مخصوص افراد کی ’غیرت‘ نہیں جاگی، ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت نواز شریف کو نااہل کرنے اور سیاست سے باہر...
پاکستان کے جارح مزاج اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جہاں بھی جاتے ہیں، ان کے مداح انہیں گھیر لیتے ہیں۔ حال ہی میں بوم بوم آفریدی کی ایک لندن سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں میں گھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں میں ایک نوجوان جوڑا بھی موجود ہے۔ مداح لڑکی اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ آفریدی سے مل کر بے حد خوش ہوتی ہے اور جذبات میں کہتی ہے ’آپ حقیقت میں بہت ہی ہینڈسم ہیں، بہت اسمارٹ‘۔ جس پر آفریدی نے فوراً مسکراتے ہوئے نہایت شائستگی سے جواب دیا ’بیٹا، یہ بات آپ ایک نانا کو کہہ رہی ہیں‘۔ شاہد آفریدی...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے برطانوی شاہ چارلس سوم کی سالگرہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔ سالگرہ کی تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے۔ شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنرمندی کے تاریخی منصوبے مکمل کئے۔ دہشتگردی دنیا کے امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔ وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہوئیں۔ 20 لاکھ پاکستانی...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں شراکت داری سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملے گی۔ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی 77ویں سالگرہ کی تقریب برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کیک کاٹا۔ اس موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان، پارلیمنٹرینز، سفارتکاروں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: پرنس اینڈریو کو جلاوطنی کا خطرہ! شاہ چارلس سے تعلقات نازک موڑ پر پہنچ گئے اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ چارلس سوم کی عوامی فلاح...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں۔برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالگرہ تقریب میں شرکت باعث اعزاز ہے، شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہائی کمشنر جین میریٹ کے کردار سے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، دہشت گردی دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 20 لاکھ پاکستانی نژاد شہری برطانیہ میں مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، برطانونی تعاون سے...
فوٹو: اسکرین گریب اسلام آباد میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شرکت کی ہے۔تقریب سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، برطانیہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ شاہ چارلس سوم عوامی خدمت اور عالمی شعور کی علامت ہیں، انہوں نے دولتِ مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور قوم متحد ہیں، برطانوی تعاون سے تعلیم، صحت اور ہنر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے دن ہی جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ریفرنڈم کے انعقاد سے اصلاحات کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی بلکہ یہ نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور کم خرچ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ جمہوری اصلاحات میں وزیراعظم کے لیے دو مدت کی حد مقرر کرنے اور صدارتی اختیارات میں توسیع کی تجاویز شامل ہیں تاکہ حکومت میں اختیارات کی تقسیم متوازن کی جا سکے، یہ اصلاحات بنگلادیش میں پائیدار جمہوریت کے قیام کی سمت ایک اہم...
وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے وزرا کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔ کابینہ کے ارکان نے بھی وزیراعظم کو اس اہم پیشرفت پر مبارکباد پیش کی اور کھڑے ہو کر ان کا خیرمقدم کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وفاقی کابینہ وی نیوز
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا۔وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔اجلاس میں 27ویں ترمیم کے بعد ایکٹ اور قوانین کی منظوری دی جائے گی، افواج پاکستان سمیت عدلیہ سے متعلق ایکٹ میں ترامیم کی منظوری ہوگی، ان ترامیم کو آج شام قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
---فائل فوٹو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل عبور ہوگیا، اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پہلی مرتبہ جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔اس پیچیدہ آپریشن میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔سرجری کی رہنمائی پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے کی جبکہ اسپتال کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔پمز کے ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین شریف کے مطابق یہ سرجری ایک خاتون مریضہ کی گئی ہے، ٹومائے روبوٹ...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ قومی پارلیمانی انتخابات اور ریفرنڈم ایک ہی دن منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ جولائی نیشنل چارٹر میں تجویز کردہ سیاسی و آئینی اصلاحات کو نافذ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ میری ٹائم تعلقات میں سنگ میل قرار جمعرات کی دوپہر قوم سے خطاب میں پروفیسر یونس نے عبوری حکومت کے اس منصوبے کی تفصیلات بیان کیں، جس کے تحت چارٹر میں طے شدہ اصلاحاتی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ خطاب ان کے دفترسے عبوری حکومت کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کے بعد نشر کیا گیا، جسے بی ٹی وی،...
سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم میں قومی اسمبلی کی جانب سے کی گئی مزید 8 ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔ ترامیم کے حق میں 64 جبکہ مخالفت میں 4 ارکان نے ووٹ دیا۔ سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا نیا متن سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا، جس کی پہلے شق وار منظوری دی گئی اور پھر حکومتی اور اپوزیشن لابی میں جا کر حمایت کرنے اور مختلف کرنے والوں نے دستخط کیے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا اعلان کیا۔ سینیٹ میں چونکہ حکمراں اتحاد کو دو تہائی اکثریت یعنی 64 ارکان کی حمایت حاصل...
ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘ (جی جی جی آئی) کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ‘ (Kim...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی منصوبے کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ باکس سیف سٹی کیمروں کو بجلی اور نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور اس کی چوری کی واردات 6 نومبر کو پیش آئی، تاہم اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس کا وزن اور اونچائی کافی زیادہ ہے، اس لیے اسے چوری کرنا بظاہر آسان کام نہیں۔ پولیس اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ باکس کس طرح غائب ہوا۔انہوں نے بتایا کہ...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو استعفیٰ واپس لینے کے فیصلے کو واپس لینے پر آمادہ کرلیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے، اپوزیشن ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ نہیں آیا جب انکا استعفیٰ آئے گا تو ہوسکتا ہے انہیں بلا لوں اور انہیں استعفیٰ نا دینےکیلئےمنا لوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا تھا اور اس کے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقامی ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں، اس لیے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ...
کراچی میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمروں کا ایک اہم ڈسٹری بیوشن باکس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ ڈسٹری بیوشن باکس 6 نومبر کو غائب ہوا تاہم ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود پولیس تاحال اس منفرد چوری کا سراغ نہیں لگا سکی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے اور اس کی تنصیب علاقے کی نگرانی کے لیے نہایت اہم تھی۔ Safe City Breach: Distribution Box Stolen Near Bilawal House https://t.co/OC9bzTOSeQ#karachi #SafeCity #BilawalHouse #securityfail #surveillancetheft #PublicSafety #AICamera #cybersecurity #onlineindusnews pic.twitter.com/Wr9SKmIomR — Online Indus (@onlineindus) November 13, 2025 انہوں نے بتایا کہ باکس کافی اونچا اور وزنی ہے، اسے...
اسلام آباد دھماکے اور تحریکِ لبیک پاکستانکے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کے تناظر میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے بیرونی داخلی راستوں کو بلٹ پروف مواد سے مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے، جبکہ گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا سے دور نواز شریف کی آج کل جاتی امرا میں کیا مصروفیات ہیں؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ذاتی ہدایت پر ان کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل تمام گاڑیوں کو بھی بلٹ پروف بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نواز شریف سمیت ان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان میرے بھائی ہیں، دونوں سینیٹر ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری اپنی مرضی ہے،3ووٹ اضافی ہیں، ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں اس لئے غلطیاں ہوجاتی ہیں،اگلی بار کی ترمیم میں ایک آدھ ووٹ اضافی کرکے دکھائیں،ان کاکہناتھا کہ امن جرگہ کے حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ نے اچھااقدام کیا، آئندہ چند روز میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائےگی۔ ویڈیو: JEACOO جے 7 ایک چارج میں 1200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے، اس کی قیمت کتنی ہے؟ جانئے ...
لاہور: ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجابٰ مریم نواز شریف کو ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔‘‘ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے تعاون کی بھی یقین دہانی کروا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی ملاقات ہوئی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ ویلیری...
وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںْ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، انہوں نے درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ ن لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی۔ وانا دہشت گردی...
ویب ڈیسک: ای چالان کو آن لائن چیک کرنے کے حوالے سے پریشان فیصل آباد کے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی۔ فیصل آباد پولیس نے شہریوں کیلیے ای چالان آن لائن چیک کرنے کا عمل آسان بنا دیا،ایس ایس پی سیف سٹی ملک طارق نے کے مطابق پہلے یہ سسٹم سمارٹ شہروں میں فعال تھا تاہم اب ای چالان سسٹم راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شروع کیا گیا۔ ملک طارق نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر سیف سٹی کیمرہ آپ کو گاڑی میں سیٹ بیلٹ کے بغیر پکڑ لے تو آپ کو جرمانہ...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ وہ استادوں کے استاد تھے، درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ (ن) لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا...
وزیرآباد (نامہ نگار) این اے 66 سے نومنتخب ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو ایم این اے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے کہا عوام مسلم لیگ (ن) سے ملکی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی امید رکھتے ہیں۔ نوجوان نسل ہمارے پاس اچھی دولت ہے۔ یہ لوگ پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہم آئندہ ان کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ معیشت مضبوط بنانے اور عوامی خدمت کی سیاست کی اور آج بھی عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شفیع گوٹھ کے علاقے سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم مقصود ولد یار محمدکے قبضے سے 30 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بھی توڑ دیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد میں بچوں نے نواز شریف کے سامنے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔ قائد مسلم لیگ ن کے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر سے روانہ ہوتے وقت گلی میں موجود بچے عمران خان کے نعرے لگاتے رہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور اپنے گہرے دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ان کے لیے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم سینیٹر کو قابل، باصلاحیت اور عالم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفا اور خلوص کا پیکر تھے اور...