ہو سکتا ہے سیف اللہ ابڑوکو استعفیٰ نا دینے پر منالوں: چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امید ظاہر کی ہےکہ وہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو استعفیٰ واپس لینے کے فیصلے کو واپس لینے پر آمادہ کرلیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پہلے ہی سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے، اپوزیشن ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ نہیں آیا جب انکا استعفیٰ آئے گا تو ہوسکتا ہے انہیں بلا لوں اور انہیں استعفیٰ نا دینےکیلئےمنا لوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دیا تھا اور اس کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیف اللہ
پڑھیں:
پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔