پی ٹی آئی کے منحرف سینیٹر کے استعفے کی منظوری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ استعفیٰ ۔میرے پاس آیا نہ منظور ہوا، اگر استعفی آتا تو الیکشن کمیشن کو جاتا۔
سینیٹر سیف اللہ آبرو نے استعفیٰ دے دیا، اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے، سینیٹر علی ظفر
پی ٹی ائی سینٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو میں کہا کہ سنیٹ میں ترمیمی بل پاس ہونے کے حوالے سے ووٹینگ پوزیشن کیا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ آبرو نے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے ہیں، کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اس بل کو واپس لینا پڑھ گیا، یہ سینٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے، اج دیکھتے ہیں کہ یہ کس کو ووٹ کے لئے لاتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ کہنا تھا کہ سیف اللہ
پڑھیں:
سیف اللہ ابڑو اور احمد خان دونوں ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا؛سینیٹر فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد خان میرے بھائی ہیں، دونوں سینیٹر ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری اپنی مرضی ہے،3ووٹ اضافی ہیں، ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں اس لئے غلطیاں ہوجاتی ہیں،اگلی بار کی ترمیم میں ایک آدھ ووٹ اضافی کرکے دکھائیں،ان کاکہناتھا کہ امن جرگہ کے حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ نے اچھااقدام کیا، آئندہ چند روز میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائےگی۔
ویڈیو: JEACOO جے 7 ایک چارج میں 1200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے، اس کی قیمت کتنی ہے؟ جانئے
مزید :