اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر فلک ناز چترالی کا کہنا ہے کہ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو سینیٹر عرفان صدیقی ان کے بچوں کیلئے کھانا لایا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ سینیٹر فلک ناز چترالی کو 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر فلک ناز چترالی نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے والد کے انتقال کے بعد سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے صدمہ پہنچا۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

انہوں نے بتایا کہ  جب انہیں  گرفتار کیا گیا تھا تو  عرفان صدیقی  نے سب سے پہلے ان کے  بچوں کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔ وہ جب تک جیل میں تھیں، عرفان صدیقی خود ان کے  بچوں کے لیے ناشتہ اور کھانا لے کر آتے تھے اور بچوں کو تسلی دیتے تھے کہ اگر آپ کی ماں جیل میں ہیں تو میں آپ کا انکل ہوں، ادھر موجود ہوں، آپ کو جس چیز کی بھی ضرورت ہو آپ مجھے بتایا کریں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی گرفتار کیا گیا

پڑھیں:

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پراظہار افسوس

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو صبر دے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پراظہار افسوس
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت
  • مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج  ادا کی جائے گی
  • صدر مملکت و دیگر کا عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
  • مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے