سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خیر خواہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ باہر آئیں۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی، وزیراعظم اورصدر سے ملیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار کریں جب کہ میں عمران خان کا خیر خواہ ہوں اور چاہتا ہوں کہ وہ باہر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمدخان میرے بھائی ہیں ابھی ان کے ساتھ ناشتہ کرکے آرہا ہوں۔صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ دونوں کے ساتھ ناشتہ کہاں کیا آپ نے؟ اس پر فیصل واوڈا نے کہاکہ وہ دونوں اس وقت میرے گھر میں ہیں۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں، یہ ہمارا جمہوری حق ہے، کوئی کومہ فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف منسٹر کے پی نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد مین لینا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے کہا

پڑھیں:

نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا فیصل واوڈا نے ایڈوانس مٹھائی کھلا دی 

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے۔ فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو  کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔ 27 ویں ترمیم منظوری ہو چکی ہے۔ جمہوری روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں۔ نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم پر کوئی اعتراض نہیں کیا کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی کیلئے تھی، پی ٹی آئی نے مدد کی، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے رکن نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔پہلے ہی کہا تھا آسانی سے ترمیم پاس ہو جائے گی۔ ہمارے پاس 4 نمبر اضافی تھے۔ اٹھائیسویں ترمیم میں 64 سے زیادہ ارکان ہوں گے۔ پوری تحریک انصاف حکومت اور پاکستان کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا کا اہم انکشاف
  • سینیٹ میں ووٹ دینے والے 2 ارکان آج بھی ووٹ دیں گے، مزید 3 حمایتی ارکان بھی موجود ہیں، فیصل واوڈا
  • سیف اللہ ابڑو اور احمد خان دونوں ووٹ دیں گے، استعفیٰ منظور نہیں ہوا؛سینیٹر فیصل واوڈا
  • 4 ووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، 28 ویں ترمیم کیلئے رکھ لئے: فیصل واوڈا
  • نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا فیصل واوڈا نے ایڈوانس مٹھائی کھلا دی 
  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پی ٹی آئی نے اہم کردار ادا کیا:ـ فیصل واوڈا
  • 27ویں ترمیم: سینیٹ میں 67 ارکان کی حمایت موجود تھی، 3 بچا کے رکھے، فیصل واوڈا
  • آئین میں ترمیم کی کسی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی، فیصل واوڈا
  • 27ویں آئینی ترمیم میں پی ٹی آئی نے مدد کی، سینیٹر فیصل واوڈا