کے پی ميں دہشتگردی اور طالبانائزیشن ہے، ایمل ولی خان
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
اے این پی کے سربراہ کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے کے وزيراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبر پختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پچھلے 12 سال سے ایک کمپرومائزڈ صورتحال سے گزر رہا ہے، صوبے ميں دہشتگردی، بدامنی اور طالبانائزیشن ہے، صوبے کے وزيراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے علاوہ کسی چیز کی فکر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت نظر ہی نہیں آرہی، کچھ لوگ عشق قوم والے ہوتے ہیں، ان کو اپنی زمین اور قوم سے عشق ہوتا ہے، کچھ ہوتے ہیں عشق ریاست والے جن کو ریاست اور ریاستی اداروں سے عشق ہوتا ہے۔ ایمل ولی کا کہنا تھاکہ اب ایک نئی نسل آگئی ہے، ان کو بانی پی ٹی آئی سے عشق ہے، ان کو نہ قوم کی پرواہ ہے نہ ملک کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایمل ولی
پڑھیں:
وفاق صوبوں کا بجٹ کم کرنے جارہا ہے، مزمل اسلم
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق کا زیادہ تر بجٹ سود کی ادائیگی میں جا رہا ہے، فیڈرل حکومت صوبوں کا بجٹ کم کرنے جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مزمل اسلم نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے یہ ہدایت ہے کہ معیشت پر بات کی جائے، پاکستان کا قرضہ بہت زیادہ ہے جو چھپایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر مزمل اسلم نے کہا ہے کہ رواں سال صوبائی خزانے سے صحت کارڈ کےلیے 41 ارب روپے مختص کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک کی معیشت کو تباہ اور صوبوں کی خود مختاری ختم کی جائے گی۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ 11ویں این ایف سی کا اجلاس اگست میں ہونا تھا جو نہیں ہوا، حکومت این ایف سی ایوارڈ کے بجائے 27ویں آئینی ترمیم لا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نے اپنے ترقیاتی بجٹ سے 300 ارب کی بچت کی ہے۔