City 42:
2026-07-24@02:33:39 GMT

ای چالان آن لائن کیسے چیک کریں؟ شہریوں کی بڑی مشکل حل

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک: ای چالان کو آن لائن چیک کرنے کے حوالے سے پریشان فیصل آباد کے شہریوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی۔

فیصل آباد پولیس نے شہریوں کیلیے ای چالان آن لائن چیک کرنے کا عمل آسان بنا دیا،ایس ایس پی سیف سٹی ملک طارق نے کے مطابق پہلے یہ سسٹم  سمارٹ شہروں میں فعال تھا تاہم اب ای چالان سسٹم راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شروع کیا گیا۔

 ملک طارق نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر سیف سٹی کیمرہ آپ کو گاڑی میں سیٹ بیلٹ کے بغیر پکڑ لے تو آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر غیر قانونی رجسٹریشن نمبر پلیٹس لگانے پر بھی ای چالان جاری کیا جائے گا۔

کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے

 ایس ایس پی سیف سٹی نے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی وارننگ دی اور کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر کیمرے سے پکڑے جانے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے سڑک حادثات میں انسانی اموات ہوتی ہیں لہٰذا قیمتی جانوں کے تحفظ کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 فیصل آباد کے شہری اب سرکاری ویب سائٹ (https://echallan.

psca.gop.pk) پر ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔ لنک پر کلک کرنے کے بعد شہری کو اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرنا ہوگا، پھر (Search) پر کلک کریں، اگر ای چالان جاری کیا گیا ہوگا تو اسکرین پر نمودار ہو جائے گا۔

اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار

 واضح رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ ہفتے سے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ای چالان سسٹم کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
 

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیصل آباد سیف سٹی

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن