’کل میں کوئی غلط کام کروں گا آپ مجھے تحفظ دیں گے،‘ ہمایوں مہمند چیئرمین سینیٹ سے مکالمہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر ہمایوں مہمند اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے درمیان گلے شکووں سے بھرا مکالمہ ہوا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران ہمایوں مہمند نے ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ چیئرمین صاحب آپ سے مجھے گِلا ہے، ابڑو نے پارٹی مؤقف کے خلاف ووٹ دیا اور کہا ’استعفیٰ دیتا ہوں‘، چیئرمین سینیٹ آپ فلور کراسنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔
ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ نے ابڑو کو کہا ’آپ کو واپس لے آئیں گے‘، کل میں کوئی غلط کام کروں گا آپ مجھے تحفظ دیں گے؟۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنا استعفیٰ دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے۔
اس پر چیئرمین سینیٹ نے جواب میں کہا کہ ابڑو اس ایوان کے معزز رکن ہیں، انہوں نے ایوان میں بات کی، ابڑو نے مجھے نہ استعفیٰ دیا، نہ پی ٹی آئی نے مجھے ریفرنس دیا، نہ الیکشن کمیشن بھیجا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ابڑو رکن ہیں ایوان کے، آپ نے مجھے کہا کہ فلور کراسنگ کو فروغ دے رہا ہوں، میں 1988ء سے پیپلز پارٹی میں ہوں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ ہمایوں مہمند کہا کہ
پڑھیں:
اپوزیشن 27ویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کر دی گئی ہے: یوسف رضا گیلانی
---فائل فوٹوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہو چکی ہے، اپوزیشن 27ویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کر دی گئی ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی کی زیرِصدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔
ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیف اللّٰہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا ہے، فلور آف دی ہاؤس پر شاہ محمود قریشی نے استعفے کا اعلان کیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب سیف اللّٰہ ابڑو کا استعفیٰ باضابطہ طور پر میرے پاس آئے گا تو میں اِنہیں بلاؤں گا، ممکن ہے میں اِنہیں منالوں کہ وہ استعفیٰ واپس لے لیں۔