وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا مقیم سکھ برادری کی تنظیم کے صدر کی وزیر اعظم سےملاقات ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی موجود تھے، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر جسدیپ سنگھ کو خوش آمدید کہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے بہت سی مقدس مذہبی مقامات موجود ہیں جہاں پر دنیا بھر سے سکھ برادری کے افراد مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آتے ہیں اور پاکستان ان کی مہمان نوازی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان آنے والے سکھ برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، یہ ہمارے لئے فخر کا باعث ہے کہ پاکستان سکھ برادری کے مقدس مقامات اور گردواروں کی دیکھ بھال اور یہاں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان میں مقیم سکھ برادری کی فلاح و بہبود اور دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دیں گے۔
سمندر پار پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی ترقی و خوشحالی اور اس کا نام روشن کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
جسدیپ سنگھ نے پاکستان میں ان کی میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں: منعم ظفر
---فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی تشریف لا رہے ہیں تو 500 ارب کے منصوبوں کا اعلان کریں۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی گلبرگ کا دورہ کیا۔
منعم ظفر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہی کا شکار ہے، ای چالان کے نام پر لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔
منعم ظفر کا کہنا مزید تھا کہ گلبرگ میں ہیلتھ کیئر یونٹ کا قیام اتنی مہنگائی میں زبردست تحفہ ہے، اس ہیلتھ کیئر یونٹ کا افتتاح حافظ نعیم الرحمان نے کیا، پچھلے دو ہفتوں میں 1500 او پی ڈی ہو چکیں، 50 روپے کی پرچی ہے۔
منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ 9 ٹاؤنز میں سارے ہیلتھ کیئر سینٹرز کو ماڈل ہیلتھ سینٹر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔