نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج جاتی امرا، رائے ونڈ سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، سابق وزیراعظم کا یہ دورہ بنیادی طور پر معمول کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہے، جہاں وہ تقریباً 2 ہفتے قیام کریں گے۔ ان کی روانگی کے موقع پر قریبی ساتھیوں اور اہل خانہ نے ایئرپورٹ پر موجود ہوکر انہیں الوداع کہا۔
سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر تبصرے بھی جاری ہیں، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے لیے ہے اور اس میں کسی سیاسی ایجنڈے کا تعلق نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ پنجاب کوپ 30 میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں
لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔