وزیر اعلیٰ پنجاب کوپ 30 میں شرکت کے بعد واپس لندن پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
لندن ( نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کوپ 30 میں شرکت کے بعد برازیل سے واپس لندن پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک دن لندن میں قیام کریں گی، وزیراعلیٰ پنجاب لدن میں ایک روز قیام کے بعد واپس پاکستان روانہ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوپ 30 کانفرنس کے سلسلے میں برازیل میں 5 روز تک قیام کیا، انہوں نے کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ کی ملاقات
ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘ (جی جی جی آئی) کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش جی جی جی آئی پنجاب کو صوبائی سطح کے کاربن کریڈٹ پروگراموں میں بھی مدد فراہم کرے گا وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے’جی جی جی آئی‘ کے ڈائریکٹر جنرل’ کِم سینگ ہے اَپ‘ (Kim Sang-hyup)کی ملاقات وزیراعلی مریم نوازشریف اور ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے مقابلے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے وزیر اعلی مریم نواز کے پنجاب میں تاریخی سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے اور سب سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے حوالے سے اقدامات کو بھی سراہا ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے کاپ 30 سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خطاب کی بھی تعریف کی ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ نے وزیراعلی مریم نوازشریف کے ماحولیاتی بہتری کے وژن اور جذبے کو بھی سراہا آپ کے وژن سے پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے، ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ کی وزیراعلی مریم نوازشریف سے گفتگو آپ کے ساتھ مل کر ماحولیاتی بہتری اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں، ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ کی وزیراعلی مریم نوازشریف سے گفتگو آپ کے تجربات اور معاونت سے ماحولیاتی بہتری کے وژن کو آگے بڑھانا ہمارے لئے اہم ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ سے گفتگو وزیراعلی مریم نوازشریف نے ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ اور جی جی جی آئی کی ماحولیاتی بہتری کے لئے خدمات کو سراہا وزیراعلی مریم نوازشریف نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں اپنی حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات سے آگاہ کیا گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ (جی جی جی آئی) کاربن فنانس کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے والا ادارہ ہے جی جی جی آئی گرین گروتھ کے فروغ کے لیے خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں گرین مالی امداد کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ جی جی جی آئی پیرس معاہدے کے آرٹیکل 6 کے تحت نکات کو عملی جامہ پہنانے اور کاربن ٹرانزیکشن فیسیلٹی (سی ٹی ایف) جیسی سہولیات کی فراہمی پر عمل درآمد کرتی ہے یہ عالمی ادارہ ممالک کو بین الاقوامی کاربن مارکیٹس میں شرکت کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے جی جی جی آئی پاکستان کی تین پہلوؤں میں مدد کرے گا جی جی جی آئی کے تعاون سے پنجاب اپنے موجودہ موسمیاتی بہتری کے کردار کے ساتھ گرین فنانسنگ کی عالمی مارکیٹ میں داخل ہو سکے گا واٹر اینڈ سینی ٹیشن پروگرامز، سُتھرا پنجاب، ای موبلٹی، اینٹی سموگ مٹیگیشن پروجیکٹس اور پلانٹ فار پاکستان پنجاب کے لیے ممکنہ گرین فنانسنگ پروجیکٹس بن سکیں گے جی جی جی آئی 2012 میں اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کی کانفرنس (ریوپلس20) میں تشکیل دیا جانے والا عالمی اتحاد ہے 18 بنیادی ارکان سے قائم ہونے والی جی جی آئی کے ارکان کی تعداد 2024 تک 50 ہو چکی ہے جبکہ 29 ممالک پارٹنر ہیں جی جی جی آئی خطوں میں شجرکاری، ماحولیاتی بہتری اور گرین گروتھ کے اہداف کے لئے دنیا میں کام کررہی ہے ’ کِم سینگ ہے اَپ‘ اس سے قبل کوریا کے صدارتی کمیشن برائے کاربن نیوٹریلیٹی اینڈ گرین گروتھ کے شریک چئیرمین بھی رہ چکے ہیں سنیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزرا راناسکندر اور ذیشان رفیق ,چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ، چیئر مین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف، ڈی جی ای پی اے عمران حامد بھی ملاقات میں موجود تھے