لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں  مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی، جوکہ انہوں نے قبول کرلی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلی مریم نواز کی تقریر کے نکات کو بھی سراہا۔ ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی کو ’’کلائمیٹ چینج وارئیر‘‘ اور ’’کلائمیٹ لیڈر‘‘ قرار دے دیا۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نوازکو ان کی تقریر کے تین اقتباس بھی سنائے۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ’’کلائمیٹ چینج وارئیر‘‘ بن کر ابھری ہیں۔ ستھرا پنجاب، اے کیو آئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون وزیراعلی کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں جس پر خوشی ہے۔ آپ کا یہ جملہ مجھے بہت پسند آیاکہ ’’کوپ30 کو محض اظہار خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم اور ارادے کے عہد کے طورپر یاد رکھا جانا چاہیے‘‘۔ آپ نے درست کہا کہ ’’گلوبل ساؤتھ احتجاج نہیں، بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ہے‘‘۔ آپ کی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے‘‘۔ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے آپ کے منصوبے متاثر کن ہیں۔ پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کئے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔ مریم نواز نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ماحولیاتی بہتری مریم نواز کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم